پیتھی
pathy (پیتھی) کا لفظ انگریزی مضامینِ طب و حکمت میں بکثرت استعمال ہوتا ہے اور اس کا مفہوم مختلف الفاظ میں خاصا مختلف مگر بنیادی طور پر کسی نا کسی طور جسمانی صحت یا علت سے متعلق ہوتا ہے۔ چونکہ سائنسی اردو ابھی تک (اردو کے ذمہ داروں کی لاپروائی اور عملی افراد کی راہوں میں کانٹے پھیلانے والوں کی وجہ سے ) انگریزی کی محتاج ہے اور شائد عرصہ تک رہے گی لہذا ضروری معلوم ہوتا ہے کہ اہم انگریزی الفاظ کے ضدابہام صفحات بنا دیے جائیں اور یہ صفحہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس صفحے کا عنوان قاری کو انگریزی میں ہی نظر آ رہا ہے۔
- پیتھی کا لفظ انگریزی مضامین طب میں درج ذیل مفاہیم میں مستعمل دیکھا گیا ہے۔
- خاطر، فکر اور احساس وغیرہ کے لیے۔ جیسے تخاطر (tele-pathy)۔ (تخاطر کا لفظ عربی زبان کے خاطر سے بنا ہے جو اردو میں بکثرت اور متعدد مفاہیم میں استعمال کیا جاتا ہے ۔[1] خاطر کے اہم معنوں میں میلان، فکر، واسطے اور رغبت شامل ہیں۔
- اعتلال یا مرض کے لیے۔ جیسے اعتلال عضلِ قلب (cardio-myo-pathy)۔ (اعتلال کا لفظ عربی کے عل سے بنا ہے اور اسی سے اردو کے الفاظ علت ،علالت اور علیل وغیرہ بھی بنائے جاتے ہیں)
- کسی معالجاتی نظام کے لیے۔ جیسے معالجہ المثلیہ (homeo-pathy) اور معالجۂ اخلافیہ (allo-pathy)۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Khaatir at Urduseek آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urduseek.com (Error: unknown archive URL)