پیشوں کی فہرست
انسانی سماج میں مختلف قسم کے صد ہا پیشے اور روزگار ہوتے ہیں اور ہر پیشے کا مخصوص نام ہوتا ہے۔ یہ پیشہ یا روزگار علمی بھی ہوتا ہے اور صنعت و حرفت سے متعلق بھی۔ علمی پیشوں کے اختیار کرنے سے قبل مخصوص تعلیم گاہوں میں اساتذہ کے سامنے زانوئے تلمذ طے کرنا پڑتا ہے جبکہ صنعت و حرفت کے پیشوں کے لیے اس فن کے ماہرین کی صحبت اٹھانی پڑتی ہے۔[1][2]
ذیل میں ان پیشوں اور روزگاروں کی فہرست درج ہے جو انسانی سماج اور خصوصاً برصغیر میں رائج ہیں۔ اس فہرست کی ترتیب و تیاری میں انجمن ترقی اردو کی شائع کردہ "فرہنگ اصطلاحات پیشہ وراں" سے خصوصی مدد لی گئی ہے اور بیشتر قدیم پیشوں کے نام اسی فرہنگ سے ماخوذ ہیں۔
تیاری مکانات
ترمیم- خیمہ و چھتر سازی
- چھپر بندی و کھپریلی
- آراکشی
- نجاری
- سنگ تراشی
- اینٹ سازی
- چونہ و سیمنٹ سازی
- بیلداری
- بندھانی
- معماری
تہذیب و آرائش عمارات
ترمیم- رنگ کاری
- آرائش سازی
- گھڑی سازی
- چلمن سازی
- کھرادی
- سلاوٹ و کھٹ بنا
- فراشی
- مشعلچی
- آب براری
- خاکروبی
تیاری لباس
ترمیم- اونٹائی و دھنائی
- کتائی سوت
- تیارئ اون
- سلائی بٹائی (ریشم)
- دھلائی پارچہ
- رنگائی و لیلاری
- پارچہ بافی
- شال و کمبل بافی
- دری بافی
- قالین بافی
- سوئی سازی
- سلائی (خیاطی)
- رفو گری
تزئین لباس
ترمیم- اتو کاری
- چھیپ کاری
- سوزن کاری (کڑاہت)
- کندلا کشی
- تار کشی
- دبکئی
- بٹئی
- سلما سازی
- زر بافی (گوٹا سازی)
- زر دوزی
تیارئ پاپوش
ترمیم- رنگائی چرم
- جوتا سازی
ظروف سازی
ترمیم- ظروف سازی
- ٹوکری سازی
- کمہاری
- کپا سازی
- ڈھلئی کاری
- ٹھٹیرا گری
ملمع کاری
ترمیم- ورق یا پنی سازی
- کوفت کاری
- قلعی گری
- جلا کاری
خوراکی پیشے
ترمیم- ماہی گیری
- چڑی ماری
- شکار
- قصابی
- گھوسی
- تیلی
- ایندھن براری
تیارئ خوراک
ترمیم- بھاڑ بھونجائی
- نان بائی
- رکابداری
- باورچی گری
تکلفات خوراک
ترمیم- تلنہاری
- کھٹومر و اچار سازی
- کھنساری (شکر سازی)
- شیرینی سازی
سنگھار
ترمیم- تیارئ زیور
- نیاری
- سناری (زر گری)
- چتائی کاری
- مرصع کاری
- نگینہ گری
- بندھائی
- جڑائی و مینا کاری
- پٹوہ گری (علاقہ بندی)
- منہیاری
- متعلقات سنگھار و سہاگ
- کن بدھائی
- آئینہ سازی
- کنگھی سازی
- اصلاح سازی
- حمامی
- پھلیری
- تمبولی (پنواڑی)
- مغلائی گری
فنون لطیفہ
ترمیم- مزامیر سازی
- باجے سازی
- ساز گری
- نقاشی
- مصوری
- مہر کنی
- کسابت، طباعت و صحافت
- قلم سازی
- روشنائی سازی
- کاغذ سازی
- محرری
- خوش نویسی
- کاپی نویسی
- چھپائی (طباعت)
- جلد سازی
سواری
ترمیم- گُھڑ سواری (گھوڑوں کی سواری)
- زین سازی
- بیل بانی
- نعل بندی
- شتر بانی
- فیل بانی
- گلہ بانی
- سلوتری
بار برداری
ترمیم- گاڑی بانی
- حمالی
کشتی رانی
ترمیم- تیراکی
- غوطہ خوری
- ملاحی (کشتی بانی)
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Lorne M. Fienberg, ''Examples of Professions''"۔ 2019-01-06 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-11-07
- ↑ Rebecca Parker؛ Marjorie Suckow (مئی 2012)۔ "Services Credentials Issued in California 2006-2007 to 2008-2011" (PDF)۔ California Commission on Teacher Credentialing website: California Commission on Teacher Credentialing۔ 2019-01-06 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-08-11