پیلو (پھل)
پیلو | |
---|---|
صورت حال | |
! colspan = 2 | حیثیت تحفظ | |
کم تشویشناک انواع[1] |
|
اسمیاتی درجہ | نوع [2] |
جماعت بندی | |
النطاق: | حقيقيات النوى |
جزو گروہ: | النباتات الجنينية |
العمارة: | كاسيات البذور |
جماعت: | ثنائيات الفلقة |
ذیلی جماعت: | الوردانيات |
الرتبة العليا: | الورداوايات |
خاندان: | الأراكية |
نوع: | أراك فارسي |
سائنسی نام | |
Salvadora persica[2][3] لنی اس ، 1753 | |
| |
درستی - ترمیم |
پیلو پاکستان میں روہی، تھل اور دامان کے علاقوں میں پیدا ہونے والا خود رو درخت جال جس کے پھل کو پیلو کہتے۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ دنیا کے قدیم ترین درختوں میں سے ایک ہے۔ اس درخت کی چھاؤں اور اس کے پھل کو بابا فرید الدین گنج شکر نے اپنے کلام میں ذکر کیا ہے۔ چٹیل میدانوں اور صحراؤں میں پیدا ہونے والا یہ پودا موجودہ دور میں کم ہی دکھتا ہے۔[4]
اس پھل کو چننے یا توڑنے کا عمل کافی مشکل ہے۔ اسے عورتیں ٹولیوں کی صورت میں جا کر چنتی ہیں۔ اسے اول بیچا نہیں جاتا اور اگر کوئی عورت اسے بیچتی ہے تو اس کا وزن دستیاب ترازو میں نہیں ہوتا بلکہ ایک برتن جسے پڑوپی اور کچہی کہا جاتا ہے اسے بھر کے بیچا جاتا ہے یوں پیسے فی پڑوپی یا کچی کے حساب سے لیے جاتے ہیں پڑوپی بڑا برتن اور کچی چھوٹا برتن ہوتا ہے ۔۔۔ یہ پھل عموما شہروں تک نہیں پینچتا البتہ تھل کے قریبی شہروں میں ایک آدھ دن کے لیے دستیاب ہوتا ہے۔[حوالہ درکار]
اکثر خواتین لے کر آتی ہیں اور بہت بلند آواز میں صدا لگاتی ہیں پیلوں لے پیلوں پکیاں مٹھیاں پیلوں۔ ان خواتیں کے پاس عورتوں کے ہار سنگھار کی چیزیں بھی ہوتی ہیں ان میں مساگ اور کاجل ضرور ہوتا ہے ۔[حوالہ درکار]
خواجہ غلام فرید سائیں نے دیوان فرید میں پیلوں کا ﺫکر کیا ہے۔ ان کی کافی صنف میں مزکور ہے کہ آ رل یار چنڑوں پیلوں پکیاں نی۔ ترجمہ۔ آ محبوب مل جل چنتے ہیں پیلو پک گئے ہیں۔ اس کافی صنف کو کئی گلوکاروں نے بھی گایا ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ عنوان : The IUCN Red List of Threatened Species 2022.2 — بین الاقوامی اتحاد برائے تحفظ قدرت ٹیکسن شناخت: https://apiv3.iucnredlist.org/api/v3/taxonredirect/138472280 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 جنوری 2023
- ^ ا ب پ مصنف: لنی اس — عنوان : Species Plantarum — جلد: 1 — صفحہ: 122 — BHL page ID: https://biodiversitylibrary.org/page/358141
- ↑ "معرف Salvadora persica دائراۃ المعارف لائف سے ماخوذ"۔ eol.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 دسمبر 2024ء
- ↑ BBC Urdu - ملٹی میڈیا - پیلو جو ویرانے کی نشانی تھی