پیٹرک

مقدس پیٹرک کو آئرلینڈ میں سرپرست کا درجہ حاصل ہے۔

مقدس پیٹرک ((لاطینی: Patricius)‏؛ (آئرستانی: Pádraig)‏ ؛[ˈpˠa:d̪ˠɾˠəɟ]؛ کمری: Padrig‎) پانچویں صدی میں آئر لینڈ کے لیے ایک انگریزی مشنری اور رسول تھے اور پیٹرک کو آئرلینڈ میں سرپرست بزرگ کا درجہ حاصل ہے۔ 387ء میں مقدس پیٹرک رومی برطانیہ میں پیدا ہوئے اور انھیں آئرستانی پاگان اغوا کر کے غلام کی حیثیت سے آئرلینڈ لے گئے تھے جہاں ان کو چھ سالوں تک غلام بنا کر رکھا گیا۔ اس وقت کے دوران میں انھوں نے آئرلینڈ کی عوام میں ایک نئی روح پھونکی۔ جب وہ فرار ہوکر اپنے گھر اور خاندان پہنچے تو انھوں نے قسم کھائی کہ آئرلینڈ کی سر زمین کو پاگانیت کے شر سے نجات دلا کر ہی رہیں گے اور انھوں نے ایک طویل جدوجہد کے بعد اس سرزمین پر مسیحی تعلیمی ادارے قائم کیے اور یہاں کی آبادی کو یسوع مسیح کی تعلیمات سے روشناس کرایا۔ کچھ عرصے بعد 17 مارچ 461ء میں وفات پاگئے اور مقدس پیٹرک کو ڈاؤن پیٹرک موجودہ شمالی آئرلینڈ میں دفنایا گیا۔[1]

مقدس پیٹرک
سینٹ پیٹرکس گرجا گھر، جنکشن سٹی، اوہائیو میں موجود پیٹرک کے رنگ دار شیشے کی کھڑکی۔
پیدائشرومی برطانیہ
مزارآرماہ، شمالی آئرلینڈ
گلاسٹنبری ایبی، انگلستان
تہوار17 مارچ (سینٹ پیٹرکس ڈے)
سرپرستیتمام آئرلینڈ

حوالہ جات

ترمیم
  1. سینٹ پیٹرک، دائرۃ المعارف بریطانیکا۔ اخذ کردہ بتاریخ 26 اگست 2017ء