پیٹر مور
پیٹر جوزف مور (پیدائش: 2 فروری 1991ء) زمبابوے کا ایک کرکٹ کھلاڑی ہے۔ وہ وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر کھیلتا ہے اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان ہیں۔ مور کے پاس آئرش پاسپورٹ ہے اور وہ 2021ء سے آئرلینڈ میں کرکٹ کھیل رہا ہے جس کا مقصد آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے لیے کوالیفائی کرنا ہے۔
ذاتی معلومات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|---|
مکمل نام | پیٹر جوزف مور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیدائش | ہرارے, زمبابوے | 2 فروری 1991|||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
گیند بازی | دائیں ہاتھ کا آف بریک گیند باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
حیثیت | وکٹ کیپر بلے باز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
تعلقات | انتھونی مور (بھائی) | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی ٹیم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹیسٹ (کیپ 99) | 6 اگست 2016 بمقابلہ نیوزی لینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹیسٹ | 11 نومبر 2018 بمقابلہ بنگلہ دیش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ایک روزہ (کیپ 124) | 26 نومبر 2014 بمقابلہ بنگلہ دیش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ایک روزہ | 1 جولائی 2019 بمقابلہ آئرلینڈ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلا ٹی20 (کیپ 44) | 8 جنوری 2016 بمقابلہ افغانستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
آخری ٹی20 | 3 اکتوبر 2019 بمقابلہ سنگاپور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
ملکی کرکٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرصہ | ٹیمیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
2008/09 | ناردرنز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
2010/11–2012/13 | میشونا لینڈ ایگلز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
2012/13–تاحال | میشونا لینڈ ایگلز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
2021 | منسٹر ریڈز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
کیریئر اعداد و شمار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 5 اپریل 2022ء |
مقامی کیریئر
ترمیمدسمبر 2020ء میں اسے 2020-21ء لوگن کپ میں ٹسکرز کے لیے کھیلنے کے لیے منتخب کیا گیا۔ اپریل 2021ء میں، کرکٹ آئرلینڈ نے تصدیق کی کہ مور 2021ء کے موسم گرما میں منسٹر ریڈز کے لیے مقامی کرکٹ کھیلے گا۔
بین الاقوامی کیریئر
ترمیماس نے 26 نومبر 2014ء کو بنگلہ دیش کے خلاف زمبابوے کے لیے اپنا ایک روزہ بین الاقوامی ڈیبیو کیا۔ اس نے 8 جنوری 2016ء کو افغانستان کے خلاف زمبابوے کے لیے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔ جولائی 2016ء میں انھیں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے زمبابوے کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ . اس نے 6 اگست 2016ء کو دوسرے ٹیسٹ میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ جون 2018ء میں، اسے 2018ء کی زمبابوے سہ ملکی سیریز سے قبل وارم اپ فکسچر کے لیے بورڈ الیون ٹیم میں شامل کیا گیا۔ فروری 2019ء میں، زمبابوے کرکٹ نے تصدیق کی کہ مور 2019-20ء سیزن کے لیے تینوں طرز میں قومی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔
کپتانی
ترمیماپریل 2019ء میں، انھیں متحدہ عرب امارات کے خلاف سیریز کے لیے زمبابوے کی ون ڈے ٹیم کا کپتان نامزد کیا گیا تھا، جب ان کے باقاعدہ کپتان، ہیملٹن مساکڈزا، انجری کی وجہ سے دورے سے باہر ہو گئے تھے۔