پییوش مشرا
پیوش مشرا (پیدائش 13 جنوری 1963) ایک ہندوستانی فلم اور تھیٹر اداکار، میوزک ڈائریکٹر، نغمہ نگار، گلوکار اور اسکرپٹ رائٹر ہیں۔ مشرا گوالیار میں پروان چڑھےاور 1986 ء میں نیشنل اسکول آف ڈرامہ، دہلی سے گریجویشن کیا۔ اس کے بعد انہوں نے دہلی میں ہندی تھیٹر سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ اگلی دہائی میں انہوں نے اپنے آپ کو تھیٹر ڈائریکٹر، اداکار، نغمہ نگار اور گلوکار کے طور پر قائم کیا۔