پی آئی اے پرواز 17
پی آئی اے پرواز 17 17 پی آئی اے کی ایک طے شدہ پرواز تھی جو ڈھاکہ تا فرید پور،مشرقی پاکستان (موجودہ بنگلہ دیش) دو انجن والے ہیلی کاپٹر سکورسکی ایس-61 سے چلائی جا رہی تھی۔ بتاریخ 2 فروری 1966ء کو پرواز کے دوران میں ہیلی کاپٹر سے تیل کا رساؤ شروع ہو گیا اور مرکزی گیئر باکس ناکام ہو گیا، جس کے سبب ہیلی کاپٹر فرید پور کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں بیس مسافر اور عملے کے تینوں افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ ایک مسافر محفوط رہا۔[1]
ایک سکورسکی ایس-61این ہیلی کاپٹر (حادثے کے شکاہر ہیلی کاپٹر سے مماثل) | |
Accident | |
---|---|
تاریخ | 2 فروری 1966ء |
خلاصہ | مکینیکل ناکامی۔ |
مقام | نزد فرید پور، مشرقی پاکستان |
ہوائی جہاز | |
ہوائی جہاز قسم | سکورسکی ایس-61این |
آپریٹر | پی آئی اے |
اندراج | AP-AOC |
مقام پرواز | ڈھاکہ، مشرقی پاکستان |
منزل مقصود | فرید پور ہیلی پورٹ، ضلع فرید پور، مشرقی پاکستان |
مسافر | 21 |
عملہ | 3 |
اموات | 23 |
زخمی | 1 |
محفوظ | 1 |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ UK CAA Document CAA 429 World Airline Accident Summary