پے بھوٹان

پے بھوٹان میں عالمی سطح پر بین الاقوامی کارڈوں کے ذریعے ادائیگیوں کی سہولت دستیاب ہے

بھوٹان جنوب ایشیائی بر صغیر کا ایک بہت ہی چھوٹا سا ملک ہے جو زمینی طور پر مقفل ہے۔ ملک کا آدھے سے زیادہ حصہ جنگلات سے گھرا ہے اور یہ ملک بھارت اور چین کے بیچ واقع ہے۔ ملک میں مطلق العنان بادشاہت ہے۔ تاہم دیگر جنوب ایشیائی ممالک کی طرح اس ملک میں بھی جدید مواصلات، سیاحت اور کاروبار کو وسعت حاصل ہے۔ بھوٹان میں ڈیجیٹل کاروبار اور ادائیگیاں بھی ممکن ہیں اور اس کے پے بھوٹان کی خدمات کو شہرت حاصل ہے۔

خصوصیات ترمیم

پے بھوٹان میں عالمی سطح پر بین الاقوامی کارڈوں کے ذریعے ادائیگیوں کی سہولت دستیاب ہے۔ اس نظام سے حاصل ہونے والی ادائیگیاں راست طور پر بینک آف بھوٹان کے کھاتے میں جمع ہوتی ہیں۔ بھوٹان کے خود کے سکے علاوہ اس میں بھارت کے روپے اور امریکی ڈالر میں معاملتوں کو انجام دینے کی سہولت دستیاب ہے۔ [1]

حوالہ جات ترمیم

  1. "PayBhutan - Online Payment Service Provider, Bhutan"۔ PayBhutan