چائے کی کلاسیکی

چائے پر پہلا تحریری مواد
(چائے كي كلاسيكي سے رجوع مکرر)

چائے کی کلاسیکی یا کلاسیکی چائے (آسان چینی: ; روایتی چینی: ; پینین: chájīng) دنیا میں چائے پر پہلا مونوگراف (چائے پر لکھا ہوا پہلا رسالہ) ہے۔ یہ چینی زبان میں لو یو نے 760ء تا 762ء میں تانگ خاندان کے دور حکومت میں لکھا۔[1] لو یو کی اصلی تحریر گم ہو چکی ہے۔ موجود قدیم ترین نسخہ منگ خاندان کے دور کا ہے۔[2]

لو یو: چائے کی کلاسیکی

چائے کی کلاسیکی کا مواد

ترمیم

لو یو کا رسالہ چائے کلاسیکی دنیا میں چائے پر اولین رسالہ تھا۔ یہ اب تک کا چائے پر سب سے مشہور کام کہا جا سکتا ہے۔ صرف 7 ہزار چینی حروف پر مشتمل یہ کوئی بڑی کتاب نہیں ہے۔ تانگ خاندان کی ادبی زبان میں تحریر کردہ، ایک ملخض، چینی زبان کے بہتر اور شاعرانہ اسلوب میں تحریر ہے۔ چائے کی کلاسیکی تین طوماروں اور دس ابواب (三卷十章) پر مشتمل ہے۔ ہر باب کی مختر وضاحت ذیل میں:

پہلا بات: اصل/ماخذ چائے (一之源)

ترمیم

اس باب میں چائے کی چین میں موجودگی کو اساطیری بیانات سے وضاحت کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

دوسرا : آلات (二之具)

ترمیم

یہ باب 15 آلات کے بیان پر مشتمل ہے جو چائے کی پتیاں توڑنے، اٹھانے، خشک کرنے اورمحفوظ کرنے سے متعلق ہیں۔ چائے کی پتیوں کو دبا کر ایک اینٹ کی سی صورت دینے کے آلات، ان آلات کے لیے وضاحتیں اور ہدایات۔

تیسرا:بنانے کا طریقہ (三之造)

ترمیم

چوتھا:برتن (四之器)

ترمیم

یہ بات ان 28 برتنوں کی تفصیل پر مشتمل ہے جن میں چائے ابالی اور پی جاتی ہے۔ Lu Yu’s Tea Ware:[3]

فائل:Kjj stove.JPG
Brazier
  • رگڑاؤ لکڑی (砧椎)
  • انگیٹھی (風爐)
  • کوئلہ (لکڑی کا) (炭筥)
  • کوئلہ موگرا (لکڑی کا ہتھواڑہ) (炭檛)
  • آگ کا کانٹا (کوئلہ پکڑنے کے لیے) (火筴)
  • دھاتی کیتلی (鍑)
  • کیتلی سٹینڈ (交床)
  • چائے چمٹا (夾)
  • کاغذی دتھا (紙囊)
  • رگڑاؤ بیلن (碾)
  • چھلنی (羅合)
  • جاے ہولڈر (則)
  • پانی کے برتن (水方)
  • پانی نتھارنے کی تھیلی (漉水囊)
  • کدو کھرچنی (آدھا خشک کدو کا ٹکڑا) (瓢)
  • بانس چمٹا (竹夾)
  • نمک رکھنے والا برتن (鹺簋)
  • ابلا ہوئے پانی کا برتن (熟盂)
  • پیالہ (碗)
  • پیالہ ٹوکری (畚)
  • برش (劄)
  • پانی کا لگن (滌方)
  • چاے لگن (滓方)
  • چاے کا کپڑا (巾)
  • برتنوں کے لیے میز (具列)
  • برتنوں کی ٹوکری (都籃)

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. The Classic of Tea, introduced and translated by Francis Ross Carpenter, pp. 51-52. (Boston, Toronto: Little, Brown and Co., 1st ed., 1974.) ISBN 0-316-53450-1
  2. ibid, p.52.
  3. "Tea Terms 2010 中英文茶術語"۔ 06 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 مئی 2015 

بیرونی روابط

ترمیم