ویکی ماخذ
ویکی ماخذ ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والا ایک آن لائن برقی دار الکتب ہے جو آزاد مصادر و مراجع کے متون پر مشتمل ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ دنیا کی مختلف زبانوں میں موجود تمام اقسام کے آزاد متون یکجا کیے جائیں خواہ وہ کسی شکل میں دستیاب ہوں۔ اس منصوبے کا آغاز 24 نومبر سنہ 2003ء میں ہوا، ابتدا میں اس کا نام پراجیکٹ گٹن برگ کی طرز پر "پراجیکٹ سورس برگ" تھا۔ پھر کچھ عرصے بعد اس کا نام بدل کر ویکی ماخذ کر دیا گیا۔ قابل اعتماد مواد کی قلت کی بنا پر ویکی ماخذ تنقید کا نشانہ بھی بنتا رہا تاہم نیشنل آرکائیوز اینڈ ریکارڈز ایڈمنسٹریشن جیسی متعدد تنطیمیں اسے استعمال کر رہی ہیں۔
ویکی ماخذ کا لوگو | |
کثیر اللسان ویکی ماخذ کے صفحۂ اول کا عکس | |
سائٹ کی قسم | برقی کتب خانہ |
---|---|
مالک | ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن |
بانی | صارفین |
ویب سائٹ | ur.wikisource.org |
الیکسا درجہ | 4,253 (نومبر 2017[update])[1] |
تجارتی | نہیں |
اندراج | اختیاری |
آغاز | نومبر 24، 2003[2] |
موجودہ حیثیت | آن لائن |
اس منصوبے کے تحت ایسا مواد یکجا کیا جاتا ہے جو دائرہ عام یا آزاد اجازت نامے کے تحت شائع کیا گیا ہو؛ تاریخی دستاویز یا پیشہ ورانہ تصنیفات ہوں اور قابل تصدیق ہوں۔ ابتدا میں متون کی تصدیق آف لائن یا دیگر برقی کتب خانوں کے ذریعہ کی جاتی تھی۔ اب پروف خوانی صفحات نامی توسیع کی مدد سے مآخذ کے آن لائن اسکین شدہ صفحات بھی دستیاب ہیں جو منصوبے کے تحت موجود متون کی تصدیق و تصحیح کی راست سہولت فراہم کرتے ہیں۔
دیگر زبانوں کے کچھ ویکی ماخذ میں محض ان مآخذ کی اجازت ہے جن کے اسکین شدہ صفحات بھی فراہم کیے جائیں۔ گوکہ ویکی ماخذ کا بیشتر حصہ متون پر مشتمل ہے تاہم کامکس، فلمیں اور صوتی کتابیں وغیرہ بھی دستیاب ہیں۔
تاریخ
ترمیماس منصوبے کا آغاز 24 نومبر، 2003ء کو ہوا۔ شروع میں اس کا نام پراجیکٹ سورس برگ (پروجکٹ گُٹن برگ سے موسوم ایک نقل) تھا۔[3] اس منصوبے کی اولین یو آر یل (جو اب معدوم ہے) http://sources.wikipedia.org تھی۔
دسمبر 2003ء تک ویکی ماخذ/ ویکی سورس نام طے ہو گیا، مگر یو آر ایل موجودہ http://wikisource.org کو 23 جولائی 2004ء تک منتقل نہیں ہوئی۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Wikisource.org Site Info"۔ الیگزا انٹرنیٹ۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 نومبر 2017
- ↑ Phoebe Ayers، Charles Matthews، Ben Yates (2008)۔ How Wikipedia Works۔ No Starch Press۔ صفحہ: 435–436۔ ISBN 978-1-59327-176-3
- ↑ سورس برگ کے لیے نئے نام کی تجاویز اس سے قبل کہ اس ویکی سورس نام طے ہو۔