چارلس ٹینی سن ٹرنر
چارلس ٹینی سن ٹرنر (انگریزی: Charles Tennyson Turner) (پیدائش: 4 جولائی 1808ء– وفات: 25 اپریل 1879ء) انگریزی زبان کا شاعر تھا۔
چارلس ٹینی سن ٹرنر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (انگریزی میں: Charles Tennyson) |
پیدائش | 4 جولائی 1808ء [1][2] |
وفات | 25 اپریل 1879ء (71 سال)[1][2] چیلٹین ہیم |
شہریت | متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ |
بہن/بھائی | |
عملی زندگی | |
مادر علمی | ٹرینٹی کالج، کیمبرج |
تعلیمی اسناد | بی اے |
پیشہ | مصنف [4]، شاعر |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
شعبۂ عمل | شاعری |
درستی - ترمیم |
سوانح
ترمیمچارلس ٹینی سن کی پیدائش 4 جولائی 1808ء کو سومرسبی، لنکنشائر، لنکنشائر میں ہوئی۔ وہ الفریڈ ٹینی سن کا بڑا بھائی تھا۔ دونوں بھائیوں کی مشترکہ شاعری کا مجموعہ 1829ء میں Two Brothers کے نام سے شائع ہوا۔ چارلس کا چھوٹا بھائی فریڈرک ٹینی سن بھی شاعر تھا 1833ء میں چارلس کو کلیسائے انگلستان میں کاہن مقرر کر دیا گیا۔ یکم اکتوبر 1835ء کو اُس نے اپنے نام سے ٹرنر کا تخلص ترک کر دیا تھا۔
24 مئی 1836ء کو چارلس کی شادی لوئزا سیل ووڈ سے ہوئی جس کی بڑی بہن سے بعد ازاں چارلس کے بھائی الفریڈ ٹینی سن کی شادی ہو گئی۔ لوئزا بعد میں ذہنی توازن کھوبیٹھی اور اُسے افیون دی جاتی رہی۔ چارلس کی زندگی لنکنشائر میں ہی گذری۔ 25 اپریل 1879ء کو 70 سال کی عمر میں چیلٹینہیم میں وفات پائی۔
تصانیف
ترمیم- 1864ء: Sonnets
- 1868ء: Small Tableaux
- 1873ء: Sonnets, Lyrics and Translations
- 1880ء: Collected Poems - یہ شاعری کا مجموعہ چارلس کی وفات کے 8 مہینوں بعد شائع ہوا جو الفریڈ ٹینی سن اور ہیلم ٹینی سن کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ تھی۔
مزید دیکھیے
ترمیم- ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w69p39w1 — بنام: Charles Tennyson Turner — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ^ ا ب مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb12110212c — بنام: Charles Tennyson Turner — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ عنوان : Kindred Britain
- ↑ عنوان : Library of the World's Best Literature — مکمل کام یہاں دستیاب ہے: https://www.bartleby.com/lit-hub/library