چارلس ہنری پامر (پیدائش:15 مئی 1919ء)|(انتقال:31 مارچ 2005ء) ایک انگریز کرکٹ کھلاڑی تھا، جو 1938ء سے 1959ء تک لیسٹر شائر اور ورسٹر شائر کے لیے کھیلا۔ وہ سٹافورڈ شائر کے اولڈ ہل میں پیدا ہوا تھا۔ [1] پالمر نے انگلینڈ کے لیے ایک ٹیسٹ میچ بھی کھیلا۔ بعد میں وہ ایک معزز کرکٹ منتظم بن گئے۔ [2] انھیں 1984ء میں کوئینز برتھ ڈے آنرز میں کرکٹ کے لیے خدمات کے لیے سی بی ای سے نوازا گیا۔ کرکٹ کھلاڑی کے طور پر ریٹائر ہونے کے بعد پامر کو لیسٹر شائر کا چیئرمین مقرر کیا گیا، وہ میریلیبون کرکٹ کلب کمیٹی کے رکن بن گئے، 1978-79ء میں ایم سی سی کے صدر اور 1983ء اور 1985ء کے درمیان ٹیسٹ اور کاؤنٹی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رہے۔ [2]

چارلس پامر
CBE
ذاتی معلومات
مکمل نامچارلس ہنری پامر
پیدائش15 مئی 1919(1919-05-15)
اولڈ ہل, سٹیفورڈشائر، انگلینڈ
وفات31 مارچ 2005(2005-30-31) (عمر  85 سال)
لیسٹر، انگلینڈ
بلے بازیدائیں ہاتھ کا بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کا میڈیم، دائیں ہاتھ کا آف بریک گیند باز
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
واحد ٹیسٹ6 فروری 1954  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ فرسٹ کلاس
میچ 1 336
رنز بنائے 22 17,458
بیٹنگ اوسط 11.00 31.74
100s/50s 0/0 33/98
ٹاپ اسکور 22 201
گیندیں کرائیں 30 26,621
وکٹ 0 365
بولنگ اوسط 25.15
اننگز میں 5 وکٹ 5
میچ میں 10 وکٹ 0
بہترین بولنگ 8/7
کیچ/سٹمپ 0/– 147/–
ماخذ: CricInfo، 23 نومبر 2019

انتقال ترمیم

ان کا انتقال 31 مارچ 2005ء کو لیسٹر، انگلینڈ میں 85 سال کی عمر میں ہوا۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Telegraph, 95
  2. ^ ا ب Colin Bateman (1993)۔ If The Cap Fits۔ Tony Williams Publications۔ صفحہ: 129۔ ISBN 1-869833-21-X