چودھری خوش اختر سبحانی
چوہدری خوش اختر سبحانی، ایک پاکستانی سیاست دان تھے جو اگست 2018 سے 31 مئی 2021 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے رکن رہے۔ ان کے والدچوہدری اختر علی وریو، سیالکوٹ کے ایک ممتاز سیاست دان اور زمیندار تھے جو کئی بار پنجاب کے صوبائی وزیر، ایم پی اے اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن رہے۔
چودھری خوش اختر سبحانی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) |
مناصب | |
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی [1] | |
رکن سنہ 15 اگست 2018 |
|
حلقہ انتخاب | پی پی-38 |
پارلیمانی مدت | 17 ویں صوبائی اسمبلی پنجاب |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
سیاسی کیریئر
ترمیمچودھری خوش اختر سبحانی 1990 کے پاکستان کے عام انتخابات میں پی پی 104 سیالکوٹ سے آئی جے آئی کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے اور انھیں اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خوراک کا چیئرمین بنایا گیا۔ انھوں نے 42,960 ووٹ لیے اور PDA کے امیدوار ادریس باجوہ کو شکست دی۔[2] وہ 1993 کے پاکستان کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ج کے امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے دوبارہ منتخب ہوئے اور پاپولیشن ویلفیئر اور جیل خانہ جات، ہاؤسنگ اور فزیکل پلاننگ اور ماحولیاتی منصوبہ بندی کے وزیر بنے۔ انھوں نے 39,579 ووٹ حاصل کیے اور مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد اسلم چوہدری کو شکست دی۔ وزیر اعلیٰ منظور وٹو کے ہٹائے جانے کے بعد اس مدت کے دوران، پی ایم ایل جے نے سبحانی کو پنجاب میں اعلیٰ عہدے کے لیے نامزد کیا، لیکن ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے کیونکہ وہ کم از کم عمر کی حد پوری نہیں کرتے تھے۔ بدلے میں سردار عارف نکئی کو نامزد کرکے وزیر اعلیٰٰ پنجاب بنایا گیا۔ وہ 2002 کے عام انتخابات میں پی ایم ایل ق کے امیدوار کے طور پر حلقہ پی پی 125 (سیالکوٹ V) سے دوبارہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے، انھوں نے پیپلز پارٹی کے امیدوار طاہر محمود ہنڈلی کو شکست دی۔ انھوں نے 2008 کے عام انتخابات میں پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 125 سے انتخاب لڑا لیکن پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری طاہر محمود ہنڈلی سے وہ نشست ہار گئے۔ وہ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ پی پی-38 (سیالکوٹ-IV) سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر چوتھی مدت کے لیے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔[3] انھوں نے 2018 کے عام انتخابات میں 57636 ووٹ حاصل کیے تھے۔[4]
وفات
ترمیمچودھری خوش اختر سبحانی کا انتقال اتوار 30 مئی 2021 کو ہوا۔ وہ جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور لاہور کے ایک اسپتال میں داخل تھے۔[5]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.pap.gov.pk/members/profile/en/21/1291
- ↑ "PP 104 Sialkot Election Results 1990" (انگریزی میں). Retrieved 2021-06-30.
- ↑ "Election Results 2018 - Constituency Details". www.thenews.com.pk (انگریزی میں). The News. Retrieved 2018-07-29.
- ↑ "PP 38 Sialkot General Election 2018 Result" (انگریزی میں). Retrieved 2021-06-30.
- ↑ "MPA Khush Akhtar Subhani passes away"۔ DAWN.COM۔ 31 مئی 2021