چونسٹھ کھمبا
چونسٹھ کھمبا نئی دہلی کی بستی حضرت نظام الدین میں واقع ایک تاریخی عمارت ہے۔ اس کی تعمیر سال 1624/25ء میں ہوئی۔ اس کو جہانگیر کے عہدِ حکومت میں مرزا عزیز کوکہ نے بنوایا ہے۔ وہ جہانگیر کے زمانے میں گجرات کا والی تھا۔
چونسٹھ کھمبا Chausath Khamba | |
---|---|
چونسٹھ کھمبا | |
بنیادی معلومات | |
متناسقات | 28°35′28.7″N 77°14′30.5″E / 28.591306°N 77.241806°E |
مذہبی انتساب | اسلام |
ضلع | نئی دہلی |
صدر مقام | دہلی |
صوبہ | دہلی |
ملک | بھارت |
سنہ تقدیس | 1624ء |
مذہبی یا تنظیمی حالت | مقبرہ |
سربراہی | جہانگیر |
تعمیراتی تفصیلات | |
معمار | کوکہ خانِ اعظم |
نوعیتِ تعمیر | مقبرہ |
طرز تعمیر | مغلیہ طرز تعمیر |
سنہ تکمیل | 1623ء |
تفصیلات | |
سامنے کا رخ | چاروں طرف سے کھلا |
گنبد | 25 |
مواد | سنگ مرمر |
معماری خصوصیات
ترمیمچونسٹھ کھمبا ابتدا میں مغلیہ دور کے چنندہ ایجادی اندازوں میں تعمیر کردہ ایک دالان تھا۔ بعد میں یہ مقبرہ بنا دیا گیا ہے۔ یہ مربع شکل کا ڈھانچہ مکمل طور پر سنگِ مرمر سے بناہے۔
وراثتی حیثیت
ترمیمحضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ چونسٹھ کھمبے کے قریب واقع ہے۔[1] یہ یادگار عمارت نظام الدین مذہبی احاطے کا حصہ ہے اور اس کو اب میراث قرار دیا گیا ہے۔[2]
متصل یادگاریں
ترمیمچونسٹھ کھمبے کے ساتھ دوسری دو میراثی یادگاریں متصل ہیں۔ وہ یہ ہیں۔ 1) عرس محل، 2) مزارِ غالب
- عرس محل
یہ چونسٹھ کھمبے کے سامنے واقع ایک ایوان ہے جہاں جشن اور عرسِ نظام الدین اولیا کے مواقع پر قوالی کے پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔[3][4]
- مزارِ غالب
مزارِ غالب اردو کے مایۂ ناز شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کا مقبرہ ہے۔ یہ ایک تحفظ شدہ یادگار ہے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Shan-e-nizam: Discover the World of the Basti"۔ Dargha Inayat Khan Hope Project۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-04-10
- ↑ "آرکائیو کاپی" (PDF)۔ 2011-07-27 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-05-09
- ↑ "Nizamuddin Dargah decks up to receive President during Urs"۔ Delhi News Line۔ 18 جون 2003۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-04-11
- ↑ "Islamic Volleyball Islamic Volleyball at Hazrat Nizamuddin at Hazrat Nizamuddin."۔ Indian Muslims.in۔ 2011-07-20 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2009-04-11
خارجی روابط
ترمیمویکی ذخائر پر چونسٹھ کھمبا سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
- -لیے-کھول-دیا-گیا/a-18073823 چونسٹھ کھمبا کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا[مردہ ربط]
- چونسٹھ کھمبا @فلیکر
- کولمبیا یونیورسٹی میں موجود کھمبے کی پرانی تصاویر
- "Delhi's Belly: Unknown city, Glimpses of Delhi's past through monuments that dot almost every neighbourhood"۔ Live Mint۔ 1 اپریل 2011۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2016-05-10
{{حوالہ خبر}}
: استعمال الخط المائل أو الغليظ غير مسموح:|publisher=
(معاونت)