چٹوک آبشار
چٹوک آبشار یا مُولا چٹوک آبشار (انگریزی: Chotok Waterfalls) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں واقع ایک چھوٹے سے علاقہ نخلستانی علاقے میں واقع ہے۔ اِس آبشار کو پاکستان کی حسین ترین خوبصورت آبشاروں میں شمار کیا جاتا ہے لیکن یہاں تک رسائی ہر آدمی کے لیے ممکن نہیں ہو سکتی، کیونکہ یہ خضدار کے دشوار چٹانی علاقوں میں واقع ہے۔یہ آبشار پاکستان کی ٹھنڈی آبشاروں میں سے ایک ہے۔
محل وقوع
ترمیمیہ بلوچستان کا ایسا خوبصورت علاقہ ہے جو دنیا کی نظروں سے اوجھل ہے۔ کراچی سے خضدار تک کا فاصلہ 475 کلومیٹر ہے اور اِس مسافت کو طے کرنے میں تقریباً 16 سے 18 گھنٹے لگتے ہیں اور پر خطرراستے کے باعث یہاں فور وہیل میں ہی سفر کیا جاتا ہے۔[1] چٹوک آبشار سطح سمند سے 1,237 میٹر (4,058 فٹ) بلندی پر واقع ہے۔اِس آبشار کا پانی جو نیچے گرتے ہی ایک چشمہ کی صورت اِختیار کرلیتا ہے، میں پانی شفاف حد تک دیکھا جا سکتا ہے اور یہ شفاف پانی دو مختلف رنگوں میں دکھائی دیتا ہے۔[2] ذائقہ میں یہ پانی میٹھا ہے۔
چٹوک کے علاقے تک سفر کی تدابیر
ترمیمچٹوک یا مُولا چٹوک کے علاقے میں جانے کے لیے حفاظتی تدابیر کا ہونا لازم ہے، جیسے کہ: سفر کے لیے صحیح گاڑی کا انتخاب کرنا چاہیے۔ سامانِ طعام ساتھ ہونا چاہیے۔ خضدار سے مُولا چٹوک تک کسی مقامی ڈرائیور کا ساتھ ہونا ضروری ہے اور ابتدائی طبی امداد کے لیے ادویات کا ہونا ضروری ہے، نیز کہ رہائش کے لیے کسی ہوٹل میں پہلے سے ہی کمرہ لے لینا چاہیے۔[3]
مزید دیکھیے
ترمیم- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 12 اپریل 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اپریل 2019
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 12 اپریل 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 اپریل 2019
- ↑ https://www.express.pk/story/767271/