چپاتی، روٹلی، روشی، سفاتی یا شباتی برصغیر کی غیر خمیری مسطح روٹی کی ایک قسم ہے۔[1] چپاتی برصغیر پاک و ہند، نیپال، بنگلہ دیش، پاکستان، سری لنکا، مشرقی افریقہ اور کیریبین جزائر میں مقبول پکوان ہے۔[2] چپاتی گندم کے آٹے سے بنتی ہے، آٹے میں پانی، تیل اور نمک(اختیاری) ملاکر گوندھا جاتا ہے پھر اسے ایک توے پر سینک کر پکایا جاتا ہے۔ [3][4] یہ برصغیر پاک و ہند سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن خصوصاََ وسطی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا، مشرقی افریقہ اور کیریبین جزیروں میں آنے والے تارکین وطن کے ذریعہ دنیا کے دیگر حصوں میں متعارف ہوئی۔[5] چپاتیاں گندم کا آٹا، نمک اور پانی پر مشتمل نرم آٹے کو گوندھ کر بنائی جاتی ہیں۔ [6]

چپاتی
Chapati
کرناٹک میں ایک بچی چپاتی پکاتے ہوئے۔
متبادل نامروٹلی، روشی، سفاتی، شباتی
اصلی وطنبرصغیر
علاقہ یا ریاستجنوبی ایشیا، وسط ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا، مشرقی افریقا
بنیادی اجزائے ترکیبیآٹا

چپاتی کی ترکیب ترمیم

چپاتی آٹا عام طور پر آٹے ، نمک اور پانی کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔ آٹا ہاتھ سے گوندھا جاتا ہے اور پھر اسے نرم اور پیڑے بنانے کے عمل سے دس پندرہ منٹ پہلے تک چھوڑ دیا جاتا ہے تاکہ وہ پھول کر پیڑے اور پھلکا بنانے کے عمل کو آسان بنا دے۔ اس کے بعد آٹے کے چھوٹے چھوٹے گول پیڑے بنائے جاتے ہیں جنہیں دونوں ہتھیلیوں کے مابین دبا کر بیلا جاتا ہے۔ [7] پھر پیٹرے کو بیل کر پہلے سے گرم خشک توے پر ڈال دیا جاتا ہے اور دونوں طرف سے پکایا جاتا ہے۔ برصغیر میں چولہے کی تیز آنچ چپاتی کو اندر اور باہر دونوں طرف سے تیزی سے پکاتی ہے۔ شمالی ہندوستان اور مشرقی پاکستان کے کچھ حصوں میں ، اسے پھلکا بھی کہا جاتا ہے۔ چپاتی پر اکثر مکھن یا گھی بھی لگایا جاتا ہے۔ [8] مہاراشٹرا کے مغربی علاقوں میں تھوڑا سا تیل آٹے کے اندر ملایا جاتا ہے اور پھر اسے توے پر ڈال دیا جاتا ہے۔ خود کار طریقے سے روٹی بنانے والے اوزار اور مشینیں بھی موجود ہیں جو پورے عمل کو خودکار بنا دیتی ہیں مگر وہ ہاتھ سے بنائی گئی چپاتی کا مقابلہ نہیں کرتیں۔ [9]

حوالہ جات ترمیم

  1. جیمی اولیور۔ "روشی (مالدیپی روٹی)"۔ جیمی اولیور۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 فروری 2017ء  (ترکیب)
  2. Nandita Godbole, 2016, Roti: Easy Indian Breads & Sides.
  3. Chitra Agrawal, 2017, Vibrant India: Fresh Vegetarian Recipes from Bangalore to Brooklyn, page 35.
  4. Bruce Kraig، Colleen Taylor Sen (2013)۔ Street Food Around the World: An Encyclopedia of Food and Culture۔ ABC-CLIO۔ صفحہ: 124۔ ISBN 978-1-59884-954-7 
  5. Of Bread آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ persian.packhum.org (Error: unknown archive URL) آئین اکبری, by Abu'l-Fazl ibn Mubarak. English tr. by Heinrich Blochmann and Colonel Henry Sullivan Jarrett, 1873–1907. ایشیاٹک سوسائٹی, کولکاتا, Volume I, Chap. 26, page 61.
  6. "India Curry.com About Wheat"۔ 24 ستمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جولا‎ئی 2015 
  7. Benjamin Caballero، Paul M. Finglas، Fidel Toldra، مدیران (2015)۔ Encyclopedia of Food and Health۔ 1۔ Elsevier۔ صفحہ: 731۔ ISBN 978-0-12-803511-5 
  8. K. T. Achaya (1994)۔ Indian Food: A Historical Companion۔ Oxford University Press۔ صفحہ: 28۔ ISBN 978-0-19-562845-6 
  9. "Roti-makers for quick and efficient preparation of rotis & pooris - Times of India"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اگست 2020