چک481 ج ب بوٹیوالی
Chack No 481/J.B Tehsil Shorkot District Jhang
چک 481/ج۔ب بوٹیوالی تحصیل شورکوٹ ضلع جھنگ کا ایک گاؤں ہے
[1]
ملک پاکستان
صوبہ پنجاب
ضلع جھنگ
یونین کونسل
نمبر UC 47
تاریخ
ترمیماس گاؤں کا پہلا نام بوٹے والی تھا کیونکہ یہاں پر بہت زیادہ ویرانہ اور درختوں کا ایک جنگل تھا۔ تقسیم پاکستان کے بعد ضلعی نظام بنا اور دیہاتوں کو ضلعی سیریل کے طور پر نمبر دیئئے گئے اس گاؤں کا ضلعی سیریل کے مطابق نمبر 481ہے۔ ج ب کا مطلب جھنگ برانچ ہے۔ جھنگ برانچ نہر اس گاؤں کے کھیتوں کو سیراب کرتی ہے۔ اس لیے اس کے نام ج ب لکھا جاتا ہے۔ یہ گاؤں 1900ء میں چند ایک گھروں پر مشتمل تھا۔ جن میں چڑھوے نائی ماچھی وغیرہ رہتے تھے، یہاں کے لوگ کھیتی باڑی سے سبزیاں گلہ اناج وغیرہ اگاتے اور جھنگ منڈی میں بیل گاڑی یا پیدل ہی اناج لے جاتے اور فرخت کر کے گھریلو خور و نوش کی اشیاء خریدتے۔ کیونکہ اس گاؤں میں کوئی سڑک وغیرہ نہیں تھی۔ نہ ٹرانسپورٹ۔ 1980ء میں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ملتان روڈ تک ایک لنک روڈ بنا جو چک 481 سے گزرتا تھا۔2011ء میں اس لنک روڈ کو جوڈیشنل ہائی وے روڈ بنا دیا گیا۔
اسکول
ترمیم- گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول چک 481
- گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول چک 481
- گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول چک 481 شمالی
- گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول چک 481 خاص
- گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول چک 481 جنوبی
٭ عباس ایلمنٹری مڈل اسکول پرائیویٹ لمیٹڈ
شرح خواندگی
ترمیماس گاؤں میں تقریباً 30٪ افراد تعلیم یافتہ ہیں۔ اور 70٪ افراد ان پڑھ ہیں۔ جب کہ اب گاؤں میں اسکولوں میں معیار تعلیم کو پہلے سے بہتر بنایا جا رہا ہے۔ اور لوگوں میں بھی اپنے بچوں اور بچیوں کو تعلیم دینے کا شعور پیدا ہو رہا ہے۔
ہسپتال
ترمیم- ڈاکٹر رشید پی ایچ ڈی ہسپتال آبادی کشمیریاں پرائیویٹ لمیٹڈ
- ڈاکٹر چوھدری اختر آرائیں پی ایچ ڈی ہسپتال آبادی پرانہ گاؤں پرائیویٹ لمیٹڈ
- حکیم ڈاکٹر منظور خان بلوچ آبادی 5مرلہ
- حکیم ڈاکٹر مولوی عبد الرحمن قریشی آبادی پرانہ گاؤں
اقوام
ترمیمہیڈ ورکس؛دریا
ترمیمچک نمبر 481/ج ب بوٹیوالی سے مغرب کیطرف 30 کلومیٹر جھنگ،بھکر روڈ پر تریموں ہیڈ ورکس ہے۔ جس میں دریاے جہلم، دریائے چناب میں آکر گرتا ہے۔ اس کے علاوہ دریائے سندھ سے ایک شاخ چشمہ بیراج کے مقام سے نکلتی ہے اور دریائے جہلم میں موضع لوہاراں کے مقام پر گرتی ہے۔ جو تریموں کے پاس ہی ہے۔
محلِ وقع
ترمیمچک 481/ج ب بوٹیوالی ٹوبہ اکال والے روڈ پر واقع ہے، یہ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مغرب کیجانب پندرہ (15) کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ اور جھنگ سے مشرق جنوب کی جانب چالیس(40)کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
رقبہ
ترمیمبوٹیوالی میں نہری نظام ہے اس سے کھیتوں کو سیراب کیا جاتا ہے۔ بوٹیوالی کی مٹی بڑی زرخیز ہے ؛گاؤں کا شمالی،مشرقی،جنوب مشرقی۔ شمال مغربی اور مغربی علاقہ تھوڑا نرم اور ریتلی ہے۔ جب کہ جنوبی اور جنوب مغربی علاقہ سخت ہے گاؤں کے مشرق،مغرب اور جنوب کیجانب تھوڑا بہت کلر اور بنجر زمین ہے۔ یہاں گلے میں لوسن،شٹالہ،برسیم،سرسوں،جاوں ساگ،ایٹ سیٹ،گوارا،باجرا،جوار وغیرہ ہوتے ہیں۔ پھلوں میں آم،مالٹا۔ کینوں،موسمی،مٹھا،گریٹ وغیرہ ہوتے ہیں۔ اس گاؤں کا ٹوٹل رقبہ 100 مربع ہے یعنی شمال سے جنوب ساڑھے چار(4.5) کلومیٹر اور مشرق سے مغرب تک تین(3)کلومیٹر ہے
حدود
ترمیم481 بوٹیوالی کے شمال میں چک نمبر 479 کھکھاں والی اور چک نمبر 480 گگناناں ہے مغرب کیجانب موضع ماجھی سلطان ہے جنوب کی جانب موضع پیروالا اور مشرق کیطرف چک نمبر 482/ج ب ہے۔
تاریخی مقامات
ترمیم- بہنگو نہر کا پل
- پریمے والا راڑا
- چانن شاہ والا قبرستان
آبادی
ترمیم2008 کی مردم شماری کے مطابق چک نمبر 481 کی آبادی سولہ ہزار تین سو چوہتر (16374) افراد ہے۔ جن میں نو ہزار آٹھ سو دس (9810)نوجوان اور تین ہزار نو سو پینتالیس(3945) بچے اور دو ہزار چھ سو انیس(2619) بوڑھے ہیں جو کے جھنگ کی آبادی کی شرح فیصد 0.08087 ہے۔ - [2]
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب مظهر عباسي نصرالله
- ↑ Google Maps[مردہ ربط]