چھور کینٹ
ضلع عمر کوٹ، سندھ میں واقع ایک چھاؤنی جس کا قیام 1990ء کی دہائی میں عمل میں لایا گیا، یہ حیدر آباد سے 161 کلومیٹر کی دوری پر ہے ،عمر کوٹ سے 20 کلومیٹر اور مٹھی سے 40 کلومیٹر کی مسافت ہے جبکہ ملیر کینٹ سے 262 کلومیٹر دور ہے، سطح سمندر سے 4 میٹر (13 فٹ ) بلند ہے، چھور ریلوے اسٹیشن بھی موجود ہے، چھور ایک گاؤں بھی ہے، جہاں ہندووں کی اکثریت ہے، یہ علاقہ صحرائے تھر میں آتا ہے