چھینا جلیبی یا چھینا جلیپی ایک میٹھا پکوان ہے جو ساحلی ریاست اڈیشا مشرقی بھارت سے نکلا، یہ ریاست چھینا کی مٹھائیوں کے لیے جانی جاتی ہے۔ اس میٹھے کی مقبولیت ساحلی اوڈیشہ ، مغربی بنگال اور برصغیر پاک و ہند کے دیگر مشرقی علاقوں سے بھی آگے پھیل گئی ہے۔

Chhena jalebi
Chhena jilapi
متبادل نامChhena Jhilapi
کھانے کا دورمیٹھا
اصلی وطناوڈیشا
علاقہ یا ریاستاوڈیشا, مغربی بنگال and Eastern regions of the برصغیر
منسلک قومی پکوانہندوستانی پکوان, Bangladesh
بنیادی اجزائے ترکیبیCottage cheese or chenna, شکّر
ملتے جلتے پکوانجلیبی, امرتی, Shahi jilapi

تیاری

ترمیم

چھینا جلیبی کو جلیبی سے بہت ملتے جلتے انداز میں بنایا جاتا ہے جو بھارت بھر میں مقبول ہے۔ تاہم ، بنیادی جزو تازہ دہی پنیر ہے جسے چھینا کہتے ہیں۔ [1]

پہلے تازہ چھینا کو اچھی گوندھ کر پریٹزل (مغربی بسکٹ) کی شکل میں ڈھال لیا جاتا ہے، پھر اسے خوب اچھی طرح تل لیا جاتا ہے۔ تلے ہوئی چھینا جلیبی کو شیرے میں ڈبو کر ان میں مٹھاس جذب کروائی جاتی ہے۔ چھینا جلیبی کو گرم گرم بھی کھایا جاتا ہے اور ٹھنڈا کرکے بھی۔چھینا جلیبی کے بنیادی اجزا میں پنیریا مکھن، میدہ ، چینی ، بیکنگ سوڈا، گھی، عرق گلاب اور کیوڑہ شامل ہیں [2]۔چھینا جلیبی کی سجاوٹ کے لیے کبھی کبھی چاندی کا ورق بھی لگایا جاتا ہے۔ اسے شادی کا خاص میٹھا بھی سمجھا جاتا ہے۔

مزید دیکھو

ترمیم
  • جلیبی
  • کھیرا ساگارا
  • اوریا کھانا
  • بنگلہ دیشی کھانا

حوالہ جات

ترمیم
  1. Deepika Sahu (2012)۔ "Discover Odisha's 'sweet' magic - The Times of India"۔ indiatimes.com۔ 03 جنوری 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 جولا‎ئی 2012۔ chenna jilapi (A jalebi made with cheese) 
  2. "چھینا جلیبی، تہواروں کا خاص میٹھا"۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 مارچ 2021 

 

بیرونی روابط

ترمیم