چیلیسو زبان
چِھلسِیؤ زبان (انگریزی: Chilisso language)
چیلیسو | |
---|---|
Chilisso | |
علاقہ | مشرقی ضلع کوہستان |
مقامی متکلمین | (1,000 بحوالہ 1992)e18 |
زبان رموز | |
آیزو 639-3 | clh |
گلوٹولاگ | chil1275 [1] |
لسانی تعلق: ہندیورپی← ہندایرانی←ہندآرہائی←شمال مغربی گروہ←داردی گروہ← کوہستانی گروہ←چِھلسیؤ
لسانی علاقہ: ضلع کولئی پالس کوہستان میں علاقہ مہارن کولئی اور ضلع اپر کوہستان میں وادی جلکوٹ کے چند مقامات
موجودہ تعداد: 1000 (1992)
چِھلسِیؤ زبان داردی لسانی گروہ کی کوہستانی شاخ سے تعلق رکھتی جو وادی کولئی کے علاقہ مہارݨ اور وادی جلکوٹ کے بعض مقامات (گجربانڈہ، اجل گٹ، پشوٹ، دَدَیر، باڑو، گھابیک وغیرہ) میں بولی جاتی ہے۔ یہ چِھلِیس قبائل کی زبان ہے جو معدوم ہو رہی ہے اس کے بولنے والوں کی تعداد ہزار گیارہ سو کے قریب رہ گئی ہے۔ چِھلیس لوگوں کی اکثریت اب شینا کوہستانی زبان بول رہی ہے[ ]۔ کبھی اس زُبان کے بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد دربند، کالا ڈھاکہ، الائی اور کوہستان میں پائی جاتی تھی۔ چھلاس اور کوہستان میں قبل از اسلام چِھلیس لوگوں کا بڑا عمل دخل رہا ہے۔ شینا کوہستانی نے اس زبان کو مثاتر کیا ہے۔ اس زبان میں کوئی تحریری مواد نہیں پایا جاتا۔ [رازول کوہستانی]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ہرالڈ ہیمر اسٹورم، رابرٹ فورکل، مارٹن ہاسپلمتھ، مدیران (2017ء)۔ "Chilisso"۔ گلوٹولاگ 3.0۔ یئنا، جرمنی: میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار دی سائنس آف ہیومین ہسٹری