چینی کمیونسٹ پارٹی کا پولٹ بیورو

چینی کمیونسٹ پارٹی کا پولٹ بیورو (انگریزی: Politburo of the Communist Party of China) یا چینی کمیونسٹ پارٹی کا مرکزی پولٹ بیورو یا چینی کمیونسٹ پارٹی کا سیاسی بیورویا پولٹ بیورو (中央局) 25 رکنی ایک گروہ ہے جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی دیکھ ریکھ اور نگرانی پر مامور ہے۔ دیگر کمیونسٹ پارٹیوں کے برخلاف اس پولٹ بیورو میں بھی ایک چھوٹا گروہ ہے اور تمام اختیارات کا مالک ہے۔اس گروہ کو پولٹ بیورو اسٹینڈنگ کمیٹی کہتے ہیں۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کا پولٹ بیورو
中国共产党中央政治局
Coat of arms or logo
قیادت
Status
Leader of
the Party
1st-ranked
member
Elected by
the Central Committee
Responsible to
the Central Committee
نشستیں25
مقام ملاقات
Huairen Hall، ژونگنانہائی
بیجنگ، China

پولٹ بیورو کا انتخاب براہ نامزدگی مرکزی کمیٹی کرتی ہے۔البتہ عمل میں پولٹ بیورو خود سے وجود میں آنے والی کمیٹی ہے جسے پولٹ بیورو اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے موجودہ ارکان اور پولٹ بیورو اسٹینڈنگ کمیٹی کے سابق ارکان چنتے ہیں۔اس نامزدگی اور انتخاب میں بہت ماتھا پچی کی جاتی ہے۔ موجودہ ارکان کئی سطح میں مختلف انتخابات کراتے ہین تاکہ پولٹ بیورو میں تمام گروہ اور تمام امیدوار کی رضامندی شامل ہو سکے۔البتہ پولٹ بیورو کے ارکان کے انتخاب کا عمل بڑا احتیاط بھرا ہوتا ہے۔ ہر سال موسم سرما میں کانگریس کے اجلاس سے قبل نئی پولٹ بیورو کے انتخاب کے لیے موجودہ پولٹ بیورو کی ایک دروازی بنگ میٹنگ ہوتی ہے۔ پولٹ بیورو کے انتخاب کا یہ سب سے پہلا مرحلہ ہے۔[1][2] پولٹ بیورو کے اختیارات کافی وسیع ہیں۔ پولٹ بیورو کا رکن ہونے کے ساتھ ساتھ حکومت چین میں بھی عہدہ کا حامل ہوتا ہے اور اس میں بھی کچھ اختیارات کا مالک ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ پولٹ بیورو ارکان کے پاس علاقائی سطح پر کافی اخیارات ہوتے ہیں۔ پولٹ بیورو کے داخلی امور اور طریقہ کار کا کسی کو علم نہیں ہے البتہ پولٹ بیورو کت تمام ارکان ماہ میں ایک مرتبہ اجلاس کرتے ہیں اور اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس ہفتہ واری ہوتا ہے۔چینی کمیونسٹ پارٹی اجلاس کا ایجنڈا طے کرتا ہے۔اس کے فیصلے اکثریتی ووٹ کی بجائے اتفاق رائے سے لیے جاتے ہیں۔[3] 1980ء کی دہائی میں ہو یاوبانگ ے زیر اثر پولٹ بیورو کا اختیار بہت کم ہو گیا تھا۔[4] مگر 1987ء میں ہو کو سیاست سے بے دخل کر دیا گیا اور پولٹ بیورو کو پہلے کی طرح بحال کر دیا گیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Cheng Li (2016)۔ Chinese Politics in the Xi Jinping Era: Reassessing Collective Leadership (بزبان انگریزی)۔ Brookings Institution Press۔ ISBN 9780815726937۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اکتوبر 2017 
  2. Benjamin Kang Lim (20 November 2017)۔ "Exclusive: China's backroom powerbrokers block reform candidates - sources"۔ Reuters۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اکتوبر 2017 
  3. H. Miller۔ "Hu Jintao and the Party Politburo" (PDF)۔ China Leadership Monitor۔ Hoover Institution۔ صفحہ: 5۔ 13 اپریل 2020 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اکتوبر 2011 
  4. Li, Cheng et al. (2008). China's Changing Political Landscape, Washington: Brookings Institution Press. آئی ایس بی این 978-0-8157-5209-7.