ڈائجسٹ رائٹر
ڈائجسٹ رائٹر (انگریزی: Digest Writer) ہم ٹی وی سے نشر ہونے والا پاکستانی ڈراما ہے،[1] جو 5 اکتوبر 2014ء سے ہر اتوار پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شب 8 بجے سے 9:10 منٹ تک نشر ہوتا ہے۔ پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ صبا قمر اس ڈرامے میں فریدہ نامی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جو رشکِ حنا کے فرضی نام سے ڈائجسٹ میں کہانیاں لکھا کرتی ہے۔
ڈائجسٹ رائٹر | |
---|---|
نوعیت | ڈراما |
تحریر |
|
ہدایات | احمد کامران |
نمایاں اداکار |
|
افتتاحی تھیم | ربا میرے حال دا محرم تُو |
نشر | پاکستان |
زبان | اردو |
اقساط | 10 (تاحال) |
تیاری | |
فلم ساز | لاراچی انٹرٹینمنٹ |
مقام | کراچی |
دورانیہ | 40 منٹ |
نشریات | |
چینل | ہم ٹی وی |
نشر اوّل | 5 اکتوبر 2014ء | - تاحال
5 اکتوبر 2014ء |
خاکہ
ترمیمفریدہ (صبا قمر) نچلے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی ہے جو کالج میں زیرِ تعلیم ہے اور ایک بھائی اور تین بہنوں میں سب سے بڑی ہے۔ اگرچہ وہ بے حد قابل ہے لیکن اُس کے والدین کی ترجیح اپنے بیٹے کی تعلیم ہے جسے وہ ڈاکٹر بنانا چاہتے ہیں۔ فریدہ ڈائجسٹ میں قلمی نام رشکِ حنا سے کہانیاں لکھنے لگتی ہے جو قارئین کی جانب سے پسند کی جاتی ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Digest Writer" (بزبان انگریزی)۔ ہم ڈاٹ ٹی وی