ڈان اوسلیر
ڈونلڈ اوسمنڈ اوسلیر (پیدائش: 3 مارچ 1929ء) | (انتقال: 10 مئی 2018ء) انگلینڈ سے ٹیسٹ کرکٹ امپائر تھے۔ ڈان اوسلیر 1929ء میں کلیتھورپس، لنکن شائر، انگلینڈ میں پیدا ہوئے اور 1975ء میں 46 سال کی عمر میں بغیر کسی فرسٹ کلاس کھیلنے کے تجربے کے فرسٹ کلاس پینل میں شامل ہوئے۔ انھوں نے 1980ء اور 1984ء کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں اور 8 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں حصہ لیا جس میں 1983ء ورلڈ کپ کا سیمی فائنل بھی شامل ہے۔ [1] انھوں نے 1975ء سے 1993ء کے درمیان 360 فرسٹ کلاس میچوں میں امپائرنگ کی۔[2]
اوسلیر (دائیں)، اجیت پریرا کے ساتھ کھڑا ہے | |
ذاتی معلومات | |
---|---|
مکمل نام | ڈونلڈ اوسمنڈ اوسلیر |
پیدائش | 3 مارچ 1929 کلیتھورپس، لنکنشائر، انگلینڈ |
وفات | 10 مئی 2018 | (عمر 89 سال)
امپائرنگ معلومات | |
ٹیسٹ امپائر | 5 (1980–1984) |
ایک روزہ امپائر | 8 (1980–1984) |
ماخذ: ای ایس پی این کرک انفو، 28 اگست 2010 |
انتقال
ترمیمان کا انتقال 10 مئی 2018ء کو 89 سال کی عمر میں ہوا۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Donald Oslear"۔ ESPN Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 مئی 2014
- ↑ "Don Oslear as Umpire in First-Class Matches"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 فروری 2018