ڈریفس معاملہ( (فرانسیسی: l'affaire Dreyfus)‏ تلفظ: [la.fɛʁ dʁɛ.fys] ) ایک سیاسی فضیحت تھی جس نے تیسرے فرانسیسی جمہوریہ کو 1894ء سے 1906ء میں اس معاملے کے حل تک منقسم رکھا۔ یہ 'معاملہ' جیسا کہ فرانسیسی میں جانا جاتا ہے، فرانسیسی گو دنیا میں جدید ناانصافی کی علامت سمجھا جاتا ہے، [2] اور یہ انصاف کی پیچیدگی اور سام دشمنی کے دعوی کی ایک قابل ذکر مثال ہے۔ اس تنازع میں عوامی رائے کی جانب اخباری ذرائع ابلاغ نے مؤثر کردار ادا کیا۔

الفرڈ ڈریفس
لی پیٹیٹ جریدہ (23 دسمبر 1894ء) سے.

دسمبر 1894ء میں یہ فضیحت شروع ہوئی جب کیپٹن الفریڈ ڈریفس کو غداری کی سزا دی گئی۔ ڈریفس الزاس نسل کا یہودی نوجوان تھا جو فرانسیسی فوجی توپ خانے میں کپتان کے عہدے کا افسر تھا ۔ اس پر فرانسیسی عسکری راز پیرس میں جرمن سفارتخانے کو افشا کرنے کا الزام تھا اور اسے فرانسیسی گیانا میں شیطانی جزیرے پر قید کیا گیا تھا جہاں اس نے تقریباً پانچ سال گزارے۔

1896ء میں ثبوت منظر عام پر آیا ۔ بنیادی طور پر انسداد جاسوسی کے سربراہ جورجس پکارٹ کی تحقیقات کے ذریعے، جس نے فرانسیسی فوج کے ایک میجرفرڈیننڈوالسین استرحزی کی حقیقی مجرم کے طور پر نشان دہی کی- تاہم، باتفاق کلی فوجی عدالت نے مقدمے کے بعد استرحزی کو بری کیا۔ فوج نے دستاویزات پر مبنی ڈریفس کے خلاف اضافی الزامات عائد کیے ۔ بعد ازاں، ایمیلی زولا کے کھلا خط بعنوان : میں الزام لگاتا ہوں ...! ڈریفس کی معاونت کی بڑھتی ہوئی تحریک کے لیے ایندھن کا کام دیا اور حکومت پر مقدمہ دوبارہ کھولنے کے لیے دباؤ ڈالا۔

1899ء میں،پھر سے مقدمے کی سماعت کے لیے فرانس واپس لایا گیا۔ شدید سیاسی اور عدالتی فضیحت نے فرانسیسی معاشرے کو حامیین ڈریفس (جنہیں اب "ڈریفورسس" کہا جاتا ہے) جیسے سارہ برنہارٹ، اناطول فرانس، ہینری پوینکارے اور جورجس کلیمنسیو اور جنھوں نے ڈریفس کی مذمت کی(مخالفین ڈریففسڈس) ، جیسے ایڈوارڈ ڈرومونٹ، سام دشمن اخبار لا لیبرے پرول کے ڈائریکٹر اور پبلشرمیں تقسیم کر دیا۔ دوبارہ مقدمے کی سماعت کے نتیجے میں اسے ایک اور 10 سال کی سزا دی گئی، تاہم ڈریفس کو معاف اور بالآخر بری کیا گیا۔ 1906ء میں، ڈریفس کو بے قصور قرار دیکر فرانسیسی فوج میں بطور میجر بحال کیا گیا۔ اس نے پہلی عالمی جنگ کے دوران خدمات سر انجام دیں اور بطور لیفٹننٹ کرنل ریٹائر ہوا۔ اس کی 1935ء میں وفات ہوئی۔

1894ء سے 1906ء تک اس معاملے نے فرانس کو حامیینِ فوج (اکثر کیتھولک "ڈریفسڈس مخالف") اور کلیسا مخالفین، (جمہوریت پسند ڈریفورسارڈس) میں تقسیم کیا۔ اس نے فرانسیسی سیاست کو تلخ کر دیا اور بنیاد پرستی کو فروغ دیا۔

  1. "ترجمہ سکھلائی" 
  2. Guy Canivet, first President of the Supreme Court, Justice from the Dreyfus Affair, p. 15.