ڈلوال (انگریزی: Dalwal) پاکستان کا ایک آباد مقام جو ضلع چکوال میں واقع ہے۔ یہ ڈلوال یونین کونسل کا مرکز ہے جو چوآسیدن شاہ میں ہے۔[1]ڈلوال ( ضلع چکوال کی یو نین کو نسل نمبر - 38ہے)۔ڈلوال یو نین کو نسل تحصیل چو آسیدن شاہ کا حصہ ہے، ڈلوال چو آسیدن شاہ شہر سے تقریباً9 کلومیٹر کے فاصلے پر مغرب کی سمت میں واقع ہے ڈلوال کے مغرب میں ڈھوک تھوہا، بادشاہ پور، ڈھوک سید اللہ، دلیل پور، ڈھوک انار خان، بھمروٹ، ڈھوک ملکانہ، وڑالہ، ڈھوک صوبہ شمال میں ارڑ، ڈھیری سیداں، مگھال، دوالمیال، ڈھریالہ مشرق میں وعولہ اور تترال، جبکہ جنوب میں مکڑ اچھ، نیلا اور سگر واقع ہیں۔فلائٹ لیفٹیننٹ سیسل چوہدری ستارہ جرأت کا تعلق اسی گاؤں سے ہے۔

ملکپاکستان کا پرچم پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان کا پرچم پنجاب، پاکستان
ضلعچکوال
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
 • گرما (گرمائی وقت)+6 (UTC)

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Dalwal"