ڈھوک اعوان، یونین کونسل بھرپور تحصیل کلر کہار ضلع چکوال کا ایک خوبصورت گاؤں ہے جس کے جنوب میں میرا،تھرچک مغرب میں چکی، لاڑھی اور دوھریاں شمال میں کلو اور مشرق میں شہر بھرپور ہے یہاں کی تمام آبادی اعوان قوم پر مشتمل ہے جبکہ اعوان کی تین ذیلی قومیں دمیال، دلال اور ڈانگی یہاں بستی ہیں دمیال قوم یہاں کی سب سے بڑی قوم ہے اور اسی وجہ سے اس کو دمیال قوم کا شہر بھی کہا جاتا ہے یہاں 2 مساجد ایک پرائمری اسکول کھیلوں وغیرہ کے لیے ایک نہائیت ہی خوبصورت گراؤنڈ موجود ہے زیادہ تر لوگ کھیتی باڑی کرتے ہیں،جبکہ کافی مقدار میں لوگ پاکستان آرمی میں کام کرتے ہیں آرمی میں ملک و ملت کی خدمت کو قابل فخر سمجھاجاتاہے۔ یہاں کے رہنے والے تمام مرد و خواتین دین اسلام سے انتہائی گہری عقیدت رکھتے ہیں ۔ (یاد رہے کہ ڈھوک اعوان کا پرانا نام ڈھوک گھنووالہ اور اِس سے بھی پہلے ڈھوک گلباز تھا، جسے بعد ازاں تبدیل کرکے ڈھوک اعوان کر دیا گیا [1]


گلباز
ملکپاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمپنجاب، پاکستان
ضلعضلع چکوال
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "ڈھوک اعوان"۔ 22 مارچ 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 مارچ 2020