ڈیرہ نواب صاحب ریلوے اسٹیشن

ڈیرہ نواب صاحب ریلوے اسٹیشن پاکستان میں واقع ہے

ڈیرہ نواب صاحب ریلوے اسٹیشن
Dera Nawab Sahib Railway Station
مالکوزارت ريلوے
لائن(لائنیں)کراچی-پشاور ریلوے لائن
دیگر معلومات
اسٹیشن کوڈDWBS
خدمات
پچھلا اسٹیشن پاکستان ریلوے اگلا اسٹیشن
کولاب
بطرف کیماڑی
کراچی-پشاور لائن مبارک پور
Map


ڈیرہ نواب صاحب دراصل احمد پورشرقیہ کے ریلوے اسٹیشن کا نام ہے۔جو دراصل سابق ریاست بہاول پور کے نواب فرما نرواؤں کی جائے پیدائش تھی۔ اسی مناسبت سے ریلوے اسٹیشن کا نام ڈیرہ نواب صاحب رکھا گیا۔ احمد پور شرقیہ میں نواب صاحب کی وسیع وعریض رہائش گاہ

صادق گڑھ پیلس کے نام سے مشہور ہے۔ایک سو سال قدیم اس محل کی آب و ہوا میں وائس رائے ہند سے لے کر مختلف وزرائے اعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل ایوب خان سے شاہ ایران تک اپنے دور کے تقریباَ سبھی اہم لوگ یہاں کا دورہ کر چکے ہیں اور اس مقصد کے لیے ریلوے اسٹیشن پر ہی ایک شاہی مہمان خانہ بھی قائم تھا جہاں معزز مہمان کا خصوصی ریلوے سیلون براہ راست ایک علاحدہ ریلوے لائن کے ذریعے پہنچتا اور نواب صاحب مہمان کا استقبال کرتے تھے لیکن افسوس اب شاہی مہمان خانہ بھی گردش زمانہ کی نذر ہو کر کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے

مزید دیکھیے

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔