ڈیزگنیٹڈ سروائیور (ٹی وی سیریز)
ڈیزگنیٹڈ سروائیور (انگریزی: Designated Survivor، اردو ترجمہ: نامزد بچ جانے والا/جانشین) ایک امریکی سیاسی ڈراما ٹیلی ویژن سیریز ہے۔ اے بی سی پر نشر ہونے والی اس سیریز کو ڈیوڈ گوگنہیم نے تخلیق کیا ہے اور کیفر سدھرلینڈ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ معمول کے برعکس، آزمائشی قسط کی بجائے 14 دسمبر 2015ء کو اس سیریز کی براہِ راست منظوری دی گئی، جس کا باقاعدہ اعلان 6 مئی 2016ء کو کیا گیا۔ 21 ستمبر 2016ء کو پہلی قسط نشر کیے جانے کے آٹھ دن بعد، 22 اقساط پر مشتمل مکمل سیزن کی منظوری دے دی گئی۔
ڈیزگنیٹڈ سروائیور | |
---|---|
نوعیت | |
تخلیق کار | ڈیوڈ گوگنہیم |
نمایاں اداکار |
|
تھیم موسیقی | شان کیلری |
موسیقار |
|
نشر | ریاستہائے متحدہ |
زبان | انگریزی |
تعدادِ دور | 1 |
اقساط | 11 (اقساط کی فہرست) |
تیاری | |
عملی پیشکش |
|
فلم ساز |
|
مقام | ٹورانٹو |
عکس نگاری | ایم ڈیوڈ مولن |
کیمرا ترتیب | واحد کیمرا |
دورانیہ | 42 منٹ |
پروڈکشن ادارہ |
|
تقسیم کار | ڈزنی-اے بی سی ڈومیسٹک ٹیلی ویژن |
نشریات | |
چینل | اے بی سی |
تصویری قسم | 1080p (ایچ ڈی ٹی وی) |
صوتی قسم | 5.1 سراؤنڈ ساؤنڈ |
21 ستمبر 2016ء | – تاحال|
بیرونی روابط | |
ویب سائٹ |
خاکہ
ترمیماسٹیٹ آف دی یونین کے خطاب کی رات، ایک دھماکے کے نتیجے میں ریاستہائے متحدہ کے صدر اور ان کی کابینہ کے تمام افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، سوائے سیکریٹری برائے مکانات و شہری ترقی، ٹام کرکمین کے، جنھیں اس رات نامزد جانشین مقرر کیا گیا ہوتا ہے۔ کرکمین صدارت کا حلف اٹھاتے ہیں، لیکن وہ اس بات سے بے خبر ہیں کہ یہ حملہ صرف ایک آغاز تھا۔
اداکار اور کردار
ترمیممرکزی
ترمیم- کیفر سدھرلینڈ بطور صدر تھامس ایڈم ’ٹام‘ کرکمین، ریاستہائے متحدہ کا آزاد صدر اور سابق سیکریٹری برائے مکانات و شہری ترقی، جو غیر معمولی حملے کے بعد حلف اٹھاتا ہے۔
- نتاشا مک ایلہون بطور خاتون اول ایلکس کرکمین، ٹام کی مخلص بیوی اور اٹارنی۔
- ایڈن کینٹو بطور وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف ایرون شور، سابق ڈپٹی چیف آف اسٹاف وائٹ ہاؤس۔
- ایٹالیا رچی بطور ایملی رھوڈز، مشیر خاص برائے صدر، جو ٹام کے صدر بننے سے قبل ان کی چیف آف اسٹاف تھیں۔
- لامونیکا گیریٹ بطور مائک ریٹر، ٹام کا ذاتی سیکرٹ سروس ایجنٹ جس کی ذمہ داری کرکمین کے گھرانے کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔