ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اسٹیڈیم
ساؤتھ اینڈ کلب کرکٹ اسٹیڈیم (پرانا نام: ڈیفنس کرکٹ اسٹیڈیم) کراچی، سندھ، پاکستان میں ایک کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔ اس اسٹیڈیم میں اب تک صرف ایک ہی ٹیسٹ میچ منعقد ہوا ہے جو پاکستان اور زمبابوے کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلا گیا تھا۔[1] جو پاکستان نے 131 سکور سے جیتا تھا۔ اس میچ میں پاکستانی فاسٹ باؤلر وقار یونس نے پہلی اننگز میں 91 سکور دے کر 7 وکٹیں اور دوسرے اننگز میں 44 سکور دے کر 6 وکٹوں کی شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔ یہ میچ وقار یونس کا بطور کپتان پہلا میچ تھا، انھوں نے وسیم اکرم کی جگہ کپتانی سنبھالی تھی۔ اس وقت تک وقار یونس پاکستان کے سب سے کم عمر کپتان تھے۔[2] اس اسٹیڈیم میں1990 سے 2000 تک 17 فرسٹ کلاس[3][4] اور 16 لسٹ اے کرکٹ محدود اوور میچ منعقد ہو چکے ہیں۔[5][6]
مقام | کراچی، پاکستان |
---|---|
سطح | Grass |
مزید دیکھیے
ترمیمبیرونی روابط
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ کرک انفو - پہلا ٹیسٹ: پاکستان بمقابلہ زمبابوے بمقام کراچی 1 تا 6 دسمبر 1993
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 21 فروری 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اگست 2015
- ↑ http://uk.cricinfo.com/db/SOCIETIES/ENG/ACS/FC_MATCH_LIST/PAK/BYPLACE/KARACHI_DEFENCE_HOUSING_AUTHORITY_STADIUM.html
- ↑ Cricket Archive
- ↑ http://uk.cricinfo.com/db/SOCIETIES/ENG/ACS/LISTA_MATCH_LIST/PAK/BYPLACE/KARACHI_DEFENCE_HOUSING_AUTHORITY_STADIUM.html
- ↑ کرکٹ آرکائیو