ڈیٹنگ ایپ
ڈیٹنگ ایپ (انگریزی: Online dating application) موبائل فون میں موجود ایپ کی مدد سے صارفین کو ڈینٹنگ میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔
صارفین کے استعمال کی عمومی ہدایات
ترمیم1: ڈیٹ ڈھونڈنے کا عمل پر لطف ہونا چاہیے نہ کہ پریشانی کا باعث
2: اپنے اندر کی آواز کو سنیں (یعنی ڈیٹ طے کرنے میں کسی شخص کا اپنا ذاتی فیصلہ اور اس کی ذاتی مرضی ہونا چاہیے۔
3: میسینجنگ کی بات ہو تو کم بھی بہت زیادہ ہے (بلا لحاظ اس کے کہ کم الفاظ ہوں، معنویت اور موزونیت کی اپنی اہمیت ہے)۔
4: ڈیٹنگ نمبروں کا کھیل ہے (خود کی حفاظت کے لیے کسی سنسان جگہ کی بجائے بھیڑ بھاڑ والے اور شور شرابے کی جگہ جانا بہتر ہے کیونکہ خصوصًا پہلی ملاقات میں کسی شخص کی شخصیت اور پس منظر کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے۔
5: پہلے ایک دوست کی تلاش کریں (انسانی رشتے یوں ہی قائم نہیں ہوتے۔ شروعات شاید دوستی ہو سکتی ہے، مگر مزاج کی ہم آہنگی اور باہمی لگاؤ آگے چل کر محبت، عاشقی، رشتے اور ممکن ہے کہ شادی پر نتیجہ خیز ہو)۔
6: لچک دکھائیں (انفرادیت، شخصی پسند اور ناپسند کا خیال اور اس کا پاس لحاظ ہی ڈیٹنگ کی بات کو آگے لے جا سکتا ہے)۔
7: ہوش اور عقل سے کام لیں (ضرورت ہے کہ جعلساز اور غیر سنجیدہ لوگوں سے بچا جائے۔ مثلًا کوئی شخص مسلسل پیسوں پر مرکوز یا کوئی شخص ڈیٹنگ پر بلائے اور بار بار خود نہ آئے۔ ان معاملوں میں خود کی سوچ کو کام میں لانا چاہیے)۔[1]
فلمی سیریز بنانے کی کوشش
ترمیممشہور موبائل فون ایپ ’ٹنڈر‘ نے اپنی ایک فلمی سیریز منظر عام پر لانے کا عندیہ ستمبر 2019ء میں دیا ہے۔ایپ کی مالک میچ گروپ کمپنی نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا ہے کہ ٹی وی سیریز تمام مراحل سے گذر کر تیار ہو چکی ہے، البتہ سیریز کو نشر کرنے کے حوالے سے معلومات کو فی الحال راز میں رکھا گیا ہے۔ ٹنڈر ایپلی کیشن شریکِ حیات کو ڈھونڈنے کا جدید طریقہ ہے۔ عام الفاظ میں یہ ایک ڈیٹینگ ایپ ہے۔ اس کے لیے صرف ایک موبائل فون درکار ہے، جس پر ’ٹنڈر‘ ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے ’ڈیٹنگ پارٹنرز‘ تلاش کیے جا سکتے ہیں۔[2]