ژین ویولین ہیڈبیری (انگریزی: Jean Evelyn Headberry) (1911ء - 1993ء) آسٹریلیا میں اندراج شدہ ایک نرس تھیں۔ وہ دایہ گیری کے شعبے میں اپنی خدمات کے لیے کافی مشہور تھیں۔ انھیں فلورنس نائٹ انگیل تمغے سے بھی 1961ء میں نوازا گیا۔ [1][2]

ژین ویولین ہیڈبیری
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1911ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات سنہ 1993ء (81–82 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت آسٹریلیا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ طب تولید ،  نرس   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں


خدمات ترمیم

ہیڈبیری دوسری جنگ عظیم کے دوران فوجی نرس کے طور اپنی خدمات کے لیے مشہور ہوئی ہیں۔[3][4] اس وقت کافی فوجی زخمی ہوئے تھے، جن کی دیکھ ریکھ کے لیے اس دور میں طبی اور تیمار داری کے عملے کی دست یابی بھی کم پڑ رہی تھی۔ ایسے وقت میں ہیڈبیری جیسی کچھ نرسوں نے کافی خدمات انجام دی تھیں۔ وہ ہمہ تن اور ہمہ وقت کام اور مسلح افراد کی دیکھ ریکھ کی تھی، جس کے لیے دنیا بھر میں یہ خواتین کافی مشہور رہی ہیں۔

اعزازات ترمیم

ژین ویولین ہیڈبیری کئی اعزازات سے نوازی جا چکی ہیں۔ ان میں سرفہرست فلورنس نائٹ انگیل تمغا ہے، جو ان کی معروفیت کی سب سے بڑی وجہ بھی رہی۔ اس کے علاوہ زمانۂ طالب علمی ہی میں وہ سینٹاؤر اسکالر شپ سے نوازی جا چکی ہیں، جس کے بہ دولت وہ انگلستان میں اپنی تعلیم مکمل کر سکیں[5]۔ کافی تجربے اور خدمات کے بعد وہ پنی زندگی میں رائل ملبورن ہاسپٹل کی اور ایسوسی ایٹیڈ ہاسپٹلز کے اسکول آف نرسنگ کی ڈین بھی بنی تھیں۔ [1][6]


مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب "The Age"۔ Google News Archive Search۔ 1961-07-20۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 ستمبر 2016 
  2. "International Review of the Red Cross, May 1962, Second year - No. 14" (PDF)۔ Loc.gov۔ اخذ شدہ بتاریخ 07 دسمبر 2016 
  3. "AUSTRALIAN NURSES ABOUT TO EMBARK (EMBARKATION "G" ) FOR OVERSEAS SERVICE. MATRON IN CHIEF GRACE WILSON CBE RRC (LOWER LEFT) FAREWELLED THE NURSING CONTINGENT. STANDING ABOVE HER (FROM THE TOP OF ..."۔ Australian War Memorial۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 ستمبر 2016 
  4. C. McCullagh (2010)۔ Willingly Into the Fray: One Hundred Years of Australian Army Nursing۔ Australian Army history collection۔ Big Sky Publishing Pty, Limited۔ صفحہ: 89۔ ISBN 978-0-9806582-6-2۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 ستمبر 2016 
  5. "CENTAUR SCHOLARSHIP AWARD"۔ The Age (28,417)۔ Victoria, Australia۔ 23 مئی 1946۔ صفحہ: 6۔ اخذ شدہ بتاریخ 8 اپریل 2019 – National Library of Australia سے 
  6. J. Wilkinson (2000)۔ "You Would Not be Suitable as a Nurse, Dear": Jean Evelyn Headberry, FNM 1911-1993 : a Biography۔ Melbourne School of Nursing Past Trainees Association۔ ISBN 978-0-9589683-1-7۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 ستمبر 2016