وراثہ کابت الورم

(کابت الورم سے رجوع مکرر)

وراثات کابت الورم (tumor suppressor genes) اصل میں جاندار کے جسم میں پائے جانے والے ایسے فطری وراثات (genes) ہوتے ہیں کہ جو کسی خلیہ میں ورمی (tumor) یا سرطانی خلیات کی خصلتوں کی پیدائش کے رجحانات کی سرکوبی کرنے کا فعل انجام دیتے ہیں۔ متعدد معزازِ سرطان (cancer promoting) عوامل (جیسے مسرطن (carcinogens)) جو وراثات میں ترامیم کے عمل میں ملوث ہوتے ہیں اور طفرہ (mutation) وغیرہ کے نمودار ہونے کا سبب بنتے ہیں ایسے ہیں کہ جو وراثات کابت الورم کو سکوت وراثہ (gene silencing) کے عمل سے خاموش کردیتے ہیں اور ظاہر کہ جب یہ سرطان کی سرکوبی کرنے والے وراثات کابت الورم ہی خاموش ہوجائیں تو سرطانی خلیات کے نمو پاجانے کے امکانات روشن ہو جاتے ہیں۔