کاجل
لفظی معنی
ترمیمچراغ کا دھواں جو ٹھیکرے یا کسی چیز پر پار کر آنکھ میں لگاتے یا چکنا کر کے اس کام کے واسطے ڈبیا میں رکھ چھوڑتے ہیں۔[1]
کاجل ڈالوں کرکرا اور سرمہ دیا نہ جائے | ||
ان نین میں پی بسے دوجا کون سمائے |
ہجر جاناں میں نہیں ظلمت سے کم نورِ سحر | ||
دیدہء سیارہ و ثابت میں کاجل ہو گیا |
کاجل پر کہاوتیں
ترمیم- کاجل کی کوٹھڑی میں دھبے کا ڈر
- کاجل کی کنلوٹی اور پھولوں کا سنگار
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ فرہنگ آصفیہ، جلد دوم، ص1504۔