کامُکْتَا کا اُتْسَو (ہندی: कामुकता का उत्सव) 2020ء میں ہندی میں شائع ہونے والی شہوانیت پر مبنی افسانوں کی ایک کتاب ہے۔ اس کی مدیرہ اور مؤلفہ جینتی رنگناتھ ہیں جو ایک میڈیا شخصیت اور مصنفہ ہیں۔ اس کتاب کا ہندی ذرائع ابلاغ اور ڈیجیٹل میڈیا میں کافی چرچا ہوئی، کیوں کہ یہ انسانی شہوانیت پر اپنی ہندی زبان کی کم تر چھپ کر معروف اور زبان زد عام کتابوں سے ایک ہے۔ اس کے مثبت اور منفی تبصرے ذرائع ابلاغ میں شائع ہوئے تھے۔ کتاب میں مرد و زن کے تعلقات پر مرکوزیت رکھی گئی ہے۔ اس میں یہ سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ یہ کس طرح ضروری ہے کہ قدرت کے کھیل میں کیا صحیح اور غلط ہو سکتا ہے جس سے عورتیں اور مرد قریب آتے ہیں ، دو سے ایک ہوجاتے ہیں اور خوشی سے جدا گانہ ہوتے ہیں۔ محبت اور ہوس کے مابین فاصلہ وسیع ہے۔ اس بات پر بحث کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ اس موضوع پر کھل کر بات کی جائے۔ کتاب میں عورتوں اور مردوں کے جذبات، احساسات، محبت، ہوس، وفا داری، عارضی ضرورت کی تکمیل، لوگوں کی سمجھ بوچھ میں نقص کو خوبی سے دکھانے کی کوشش کی گئی ہے۔[1]

کتاب کے معاونین ترمیم

اس کتاب میں حسب ذیل مشارکت کنندوں کے افسانے شامل ہیں: منیشا کلشریشٹھا ، پرتیکشا سنہا ، جئے شری رائے ، پریا درشن ، جینتی رنگناتھن ، دیویہ پرکاش دوبے ، کمل کمار ، انکیتا جین ، ویپین چودھری ، گوتم راج ریشی ، انو شکتی ، نریندر سینی ، سونی سنگھ ، پرینکا اوم ، ایرا ٹاک ، رجنی موروال ، ڈاکٹر روپا سنگھ ، انو سنگھ چودھری اور دُشْیٓنْت۔[2]

کتاب کی ضرورت ترمیم

کتاب کی مؤلفہ جینتی رنگناتھ نے ایک انٹرویو میں کتاب کی ضرورت اس طرح بیان کی کہ جوان لڑکیاں اور لڑکے اکثر جنسیت پر اکثر زیادہ معلومات نہیں جانتے۔ اگر کوئی لڑکی اس بارے میں ماں باپ سے پوچھ بھی لے تو اسے تھپڑ مارا جاتا ہے۔ ایسے میں یہ لوگ دوست احباب سے پوچھتے ہیں۔ وہ لوگ فحش فلمیں دکھاتے ہیں جس میں غیر فطری ہم بستری اور آبرو ریزی کے مناظر دکھائے جاتے ہیں۔ اسی طرح کئی تجسسات اور توہمات ہیں جن کے ازالے کی اس کتاب میں کوشش کی گئی ہے۔ [3]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم