سائیں کرم الٰہی المعروف کانواں والی سرکار پنجاب کے گجرات شہر کی پہچان اور ایک مرد درویش ہیں۔

ولادت

ترمیم

سائیں کرم الٰہی کی پیدائش 3 اپریل 1838ء کو گجرات شہر کے اندرونی محلہ کانیانوالی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام غلام محمد تھا۔

تعلیم

ترمیم

بچپن میں تعلیم کے لیے مدرسہ میں بٹھایا گیا۔ موجودہ پاکستان میں چوک کے قریب چشتی بادشاہ کے مزار کے ساتھ ایک درسگاہ تھی جہاں انھوں نے تعلیم حاصل کی۔ چشتی بادشاہ کے دربار کے مجاور اور درس کے معلم میاں نتھا آپ کے استاد تھے۔ تمام عمر مجرد رہے کوئی اولاد نہ تھی نہ کسی کو مرید کیا۔

باطنی تربیت

ترمیم

سولہ سال کی عمر میں ظاہری تعلیم کا سلسلہ منقطع ہوا اور مرشد کی تلاش شروع کی موضع چنڈالا کے ایک بزرگ امام شاہ سے سلسلہ قادریہ رزاقیہ میں بیعت کی مرشد کے حکم سے پیادہ کشمیر اور دہلی کی سیاحت اور بزرگوں سے فیض حاصل کیا اس دوران دریائے جہل کے پل کی تعمیر میں ٹوکری ڈھونے اور چوکیداری کا کام کیا۔

ملامتی رنگ

ترمیم

کچھ عرصے بعد انھوں نے ملامتی رنگ اختیار کیا اور شہر سے باہر ڈیرہ جما لیا۔ ہاتھوں میں سرکنڈے کے مٹھے (کانے) اور دنیا سے بے رغبتی، ان کانوں کو گنتے رہنا اور چرخہ چلاتے رہنا مرتے دم تک یہی مشغلہ رہا۔

کووں سے تعلق

ترمیم

اپنا سارا کھانا کووں کو کھلا دیتے جو اس قدر آپ سے مانوس ہو گئے تھے کہ آپ کے کندھے پر آ بیٹھتے یہ آپ کی وجہ تسمیہ اور شہرت بن گئی۔ بقیہ تمام عمر وہیں گزاری جہاں آپ کا مزار ہے۔

وفات

ترمیم

20 جولائی 1930ء بمطابق 22 صفر 1349ھ کو وفات پائی۔ نماز جنازہ پیر ولایت شاہ نے پڑھائی مزار گجرات سے شمال جانب واقع ہے[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. خفتگان خاک گجرات،ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ،صفحہ 187،سلیچ پبلیکیشنز گجرات