کاٹی چترال کے وادی لوٹ کوہ، وادی گوبور، وادی کونشٹ، وادی رومبور، شیخانن دیہہ وادی بمبوریت اور وادی ارسون(ارڅون) میں بولی جانے والی ایک زبان ہے اس زبان پر کھوار زبان نے اپنا اثر چھوڑا ہے کاٹی زبان میں حروف تہجی ایجاد کیے جاچکے ہیں اور کاٹی زبان و ادب کو بھی محفوظ کیا جا رہا ہے۔[2] بعض لوگ لفظ کاٹی کو کاتی اور کتی بھی بولتے ہیں، کاٹی لوگ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں آباد ہیں۔ اس قبیلے کی مادری زبان کاٹی ہے جو دری زبانوں کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ زبان اس خطہ میں نہایت جداگانہ مشہور ہے۔ چترال میں جن چھوٹی زبانوں کو خطرات لاحق ہیں ان میں کاٹی زبان بھی شامل ہے۔ کاٹی چترال میں بولی جانے والی ایک ہند-یورپی زبان ہے جو چترال اور وادی کالاش میں بولی جاتی ہے۔ چترال میں اس زبان کو خطرات لاحق ہیں چترال اور کالاش کے لوگوں نے اس زبان کو بچانے کی طرف ابحی تک توجہ نہیں دی ہے۔ چترال کے تقریبا ساڑے چار ہزار افراد کی یہ مادری زبان ہے۔[2] اور پوری دنیا میں کاٹی زبان بولنے والوں کی تعداد انیس ہزار چار سو ہے[3] کھوار اکیڈمی نے چترال اور شمالی علاقہ جات کی جن معدوم ہونے زبانوں کو بچانے کے لیے یونیسکو (UNESCO) سے اپیل کی ہے ان زبانوں میں کاٹی بھی شامل ہے۔ کھوار زبان نے چترال میں بولی جانے والی جن بارہ زبانوں پر اپنا اثر چھوڑا ہے ان میں کاٹی بھی شامل ہے اور کالاشہ بولنے والے اب کھوار بولنے کو ترجیع دینے لگے ہیں اگر یہی صورت حال جاری رہی تو کاٹی زبان زبان ختم ہو جایے گی۔[2]

کاٹی زبان
کامويري
مقامی افغانستان، پاکستان
علاقہBashgal Valley, and Southern ضلع چترال، Langorbat، Badrugal and the Urtsun Valley
مقامی متکلمین
20,000 (2011)e18
زبان رموز
آیزو 639-3xvi
گلوٹولاگkamv1242[1]
کرہ لسانی58-ACB-ad
صوبہ سرحد کا نقشہ جس میں زرد رنگ ضلع چترال کو ظاہر کر رہا ہے اور یہاں کی وادی لوٹ کوہ میں کاٹی زبان بولی جاتی ہے۔

جماعت بندی

ترمیم

کاٹی، ایرانی زبانوں کے مغربی گروہ سے تعلق رکھتی ہے جو ہند-یورپی زبانوں کی ایک شاخ ہے ۔

کتابیں

ترمیم

ممالک جہاں کاٹی زبان بولنے والے آباد ہیں

ترمیم

دیگر نام

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ہرالڈ ہیمر اسٹورم، رابرٹ فورکل، مارٹن ہاسپلمتھ، مدیران (2017ء)۔ "Kamviri"۔ گلوٹولاگ 3.0۔ یئنا، جرمنی: میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ فار دی سائنس آف ہیومین ہسٹری 
  2. ^ ا ب پ کاٹی حروف تہجی: تحریر:رحمت عزیز چترالی، پبلشر:کھوار اکیڈمی،کراچی، 1996ء
  3. Kati | Ethnologue

بیرونی روابط

ترمیم