کتاب البلہان
کتاب البلہان یا کتاب العجائب (انگریزی: Book of Wonders) عبد الحسن الاصفہانی کی تصنیف ہے جس میں علم فلکیات کے حوالے سے تفصیل اور نقشے دیے گئے ہیں۔
کتاب البلہان | |
---|---|
اصل زبان | عربی [1] |
موضوع | فلکیات ، نجوم |
درستی - ترمیم |
تاریخ
ترمیمماہر فلکیات عبد الحسن اصفہانی نے یہ کتاب 792ھ/ 1390ء میں مکمل کی۔ کتاب کا مخطوطہ عربی زبان میں ہے اور ابھی تک مخطوطہ کی شکل میں موجود ہے اور شائع نہیں ہو سکی ہے۔ کتاب کا مواد فلکیات، علم نجوم اور مستقبل کی پیشگوئیوں کے استخراجات پر مبنی ہے۔ کتاب میں ماضی کی عالمی تاریخ کے کچھ واقعات کی مصوری بھی دکھائی گئی ہے جن کو علم نجوم کے اثرات اور معیارات کے ذریعہ بیان کیا گیا ہے۔ ماضی کے کچھ واقعات میں اسکندریہ کا روشن مینار کی تباہی، یاجوج اور ماجوج کا قصہ، رومی شہنشاہ تیبیریس کے حمام خانوں میں بھوت کے اثرات، چینی نجوم میں اژدہا کے اثرات بھی بیان کیے گئے ہیں۔[2] یہ مخطوطہ اب کتب خانہ بوڈلین میں عدد نمبر 133 کے تحت موجود ہے۔[3]
نگارخانہ
ترمیممزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ http://bodley30.bodley.ox.ac.uk:8180/luna/servlet/view/search?q=Shelfmark=%22MS.%20Bodl.%20Or.%20133%22
- ↑ Carboni, Stefano (2007)، Venice and the Islamic world، Yale University Press, p. 295
- ↑ Search Results: All Fields similar to 'Wonders' and What equal to 'MS. Bodl. Or. 133' - ODL[مردہ ربط]