کتاب خانہ ( ہندی ؛ لفظی طور پر "کتابوں کا گھر") کتابوں کی ایک دکان ہے جو 2010 میں فورٹ، ممبئی ، ہندوستان میں ایک 150 سال پرانی عمارت سومیا بھون کے اندر کھولی گئی تھی۔ [1] اونچی چھتوں اور کورنتھین کالموں کے ساتھ نوآبادیاتی طرز کی یہ تاریخی عمارت اکثر اپنی "پرانی دنیا کی دلکشی" کی وجہ سے لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرلیتی ہے ۔ حال ہی میں اس کے اندر دوسری تعمیرات بھی کی گئی ہیں۔ [2] اسے "بھارت کی حسین ترین کتابوں کی دکان" کہا جاتا ہے۔ [3] یہ اسٹور دو منزلوں پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں اندرون خانہ کیفے بھی ہے۔ [4] اس دکان میں ہندی ، گجراتی ، مراٹھی اور اردو سمیت کئی زبانوں میں عالمی ادب ، کلاسیکی اور علاقائی ہندوستانی ادب کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔ [2] 2021 میں فنانشل ٹائمز نے اس دکان کو " دنیا کی سب سے شاندار کتابوں کی دکانوں کی فہرست میں شامل کیا ہے ۔ " [5]

بک شاپ کے اندر کورنتھیائی کالم۔
  1. Nandana James۔ "How the book industry is grappling with the coronavirus-induced lockdown"۔ @businessline 
  2. ^ ا ب Sadiya Upade (June 10, 2017)۔ "A bibliophile's guide to the city's bookstores"۔ The Asian Age 
  3. Aakar Patel (July 27, 2013)۔ "The secrets hidden in book-store shelves"۔ Livemint 
  4. Chandrima Pal۔ "Six Mumbai bookshops that readers are learning to love"۔ Scroll.in 
  5. https://www.ft.com/content/42bb3a0f-ba18-4dc7-ae8a-570fd989cbfc