کتاب دل و دنیا
کتابِ دل و دنیا، پاکستان کے مشہور و معروف شاعر افتخار عارف کی شاعری کی کلیات ہے۔ افتخار عارف نہ تو ذود گو ہیں اور نہ انھیں ہمہ وقت زیرِ طباعت رہنے کا ہوکا ہے۔ گذشتہ چار عشروں کے دوران اُن کے صرف چار مجموعے منظرِ عام پر آئے ہیں یعنی: مہر دو نیم، حرفِ باریاب، شہرِ علم کے دروازے پر اور جہانِ معلوم۔ انھیں چار مجموعوں پر مشتمل یہ کتاب ہے۔
مصنف | افتخار عارف |
---|---|
ملک | پاکستان |
زبان | اردو |
موضوع | شاعری |
صنف | شاعری |
ناشر | مکتبہ دانیال، کراچی |
تاریخ اشاعت | مارچ 2009ء |
طرز طباعت | مطبوعہ (مجلد) |
صفحات | 756 |
کتاب میں افتخار عارف اور ان کی شاعری پر فیض احمد فیض، ممتاز مفتی، مشتاق احمد یوسفی، اختر الایمان، سلیم احمد، علی سردار جعفری، کیفی اعظمی، مُشفق خواجہ، گوپی چند نارنگ، ابوالخیر کشفی، فتح محمد ملک اور این میری شمل جیسے جّید بزرگ نے کلمات لکھے ہیں۔