کیفی اعظمی

ساہتیہ اکادمی اعزاز یافتہ مصنف

کیفی اعظمی (ولادت 14 جنوری، 1919ء، وفات 10 مئی، 2002ء) کا پورا نام اطہر حسین رضوی تھا۔ ان کی پیدائش اتر پردیش کے اعظم گڑھ میں ہوئی۔ وہ محض گیارہ سال کی عمر میں شاعری شروع کر چکے تھے۔ ان کی پہلی نظم اس طرح تھی:

کیفی اعظمی
 

معلومات شخصیت
پیدائش 14 جنوری 1919ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعظم گڑھ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 10 مئی 2002ء (83 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ممبئی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت (26 جنوری 1950–)
برطانوی ہند (–14 اگست 1947)
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
زوجہ شوکت کیفی   ویکی ڈیٹا پر (P26) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد شبانہ اعظمی ،  بابا اعظمی   ویکی ڈیٹا پر (P40) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ شاعر ،  نغمہ نگار ،  غنائی شاعر ،  مصنف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تحریک ترقی پسند تحریک   ویکی ڈیٹا پر (P135) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
ساہتیہ اکادمی اعزاز اردو   (برائے:Awara Sajde ) (1975)[2]
 پدم شری اعزاز برائے ادب و تعلیم  
فلم فیئر اعزاز    ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات[3]  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدت کے بعد اس نے جو الفت سے کی نظر
جی خوش تو ہوگیامگر آنسو نکل پڑے
اک تم کہ تم کو فکر نشیب و فراز ہے
اک ہم کہ چل پڑے تو بہر حال چل پڑے

ابتدائی تعلیم

ترمیم

کیفی کی ابتدائی تعلیم روایتی اردو، عربی اور فارسی پر محیط تھی۔

کیفی کا بچپن اور بہرائچ

ترمیم

کیفی اعظمی صاحب کا اترپردیش کے ضلع اور شہربہرائچ سے گہرا تعلق تھا۔کیفی کے والد سید فتح حسین رضوی نانپارہ کے قریب نواب قزلباش کے تعلقہ نواب گنج میں تحصیل دار تھے اور شہر بہرائچکے محلہ قاضی پورہ میں رہتے تھے،اور اس طرح کیفی کے بچپن کے کئی سال بہرائچ کی سرزمین پر گذرے ہیں۔ اور بعد میں بھی کیفی کا بہرائچ آناجانا بنا رہا جس میں وہ اپنے بچپن کے دوستوں سے ملاقات کرتے تھے،اور شفیع بہرائچی کی دکان پر ادبی محفل کا حصہ بنتے تھے۔ جہاں بہرائچ کے مشہور شاعر وصفی بہرائچی ،جمال بابا،شوق بہرائچی ،ڈاکٹر نعیم اللہ خاں خیالی،عبرت بہرائچی ،اظہار وارثی وغیرہ شرکت کرتے تھے۔[4]

ممبئی آمد

ترمیم

1943ء میں کیفی بمبئی اپنے ایک دوست کی دعوت پر آئے تھے۔ یہاں انھیں قریب دس سال کی جدوجہد کے بعد انھیں بالی وڈ میں کام کرنے کا موقع ملا تھا۔

مشکل حالات

ترمیم

1950ء کے دہے میں ڈاکٹر منشاء الرحمٰن خان منشاء کی دعوت پر کیفی ایوت محل کے مشاعرے کے لیے بلائے گئے تھے۔ شرکت کے لیے 80 روپیے طے ہوئے۔ تاہم اسی زمانے میں کیفی کی بیٹی شبانہ اعظمی پیدا ہوئی تھی۔ جس کی وجہ سے وہ مشاعرے میں شرکت سے قاصر تھے مگر پیشگی رقم 40 روپیے ان کی وقتیہ ضروریات کے کام آئی۔ کیفی نے منشا سے خط لکھ کر معذرت خواہی کی اور ساتھ ہی پیشگی رقم کی واپسی کا وعدہ کیا۔

اصناف سخن

ترمیم

کیفی بنیادی طور پر نظم کے شاعر تھے۔ ان کی قابل ذکر نظموں میں عورت، اندیشہ، ٹرنک کال، حوصلہ، تبسم، مکان، بہروپی اور دوسرا بن باس شامل ہیں۔ ان کے مجموعات کلام اس طرح ہیں:

  • آخر شب
  • آوارہ سجدے
  • سرمایہ [5]

بابری مسجد کے انہدام پر لکھی گئی نظم

ترمیم

رام بن باس سے جب لوٹ کے گھر میں آئے
یاد جنگل بہت آیا جو نگر میں آئے
رقصِ دیوانگی آنگن میں جو دیکھا ہو گا
چھ دسمبر کو شری رام نے سوچا ہو گا
اتنے دیوانے کہاں سے مرے گھر میں آئے

دھرم کیا ان کا ہے کیا ذات ہے یہ جانتا کون
گھر نہ جلتا تو انھیں رات میں پہچانتا کون
گھر جلانے کو مرا لوگ جو گھرمیں آئے
شاکاہاری ہیں مرے دوست تمھارے خنجر

تم نے بابر کی طرف پھینکے تھے سارے پتھر
ہے مرے سر کی خطا زخم جو سر میں آئے
پاؤں سریو میں ابھی رام نے دھوئے بھی نہ تھے
کہ نظر آئے وہاں خون کے سارے دھبے
پاؤں دھوئے بنا سریو کے کنارے سے اٹھے
رام یہ کہتے ہوئے اپنے دوارے سے اٹھے

راجدھانی کی فضا آئی نہیں راس مجھے
چھ دسمبر کو ملا دوسرا بن باس مجھے[6]

مشہور بالی وڈ نغمے

ترمیم
  1. ہم دیوانے ہم پروانے اپنے وطن کے اپنے چمن کے ۔
  2. لائی پھر ایک لغزش مستانہ تیرے چہرے میں۔
  3. آج کی رات گرم ہوا چلی ہے۔
  4. دل کی سنو دنیا والو
  5. کرچلے ہم فدا جان و تن ساتھیوں
  6. ملو نہ تم تو ہم گھبرائیں، ملو تو آنکھ چرائیں
  7. بچھڑے سبھی باری باری
  8. ذرا سی آہٹ ہوتی تو دل سوچتا
  9. ہو کے مجبور مجھے اس نے بھلایا ہوگا
  10. وقت نے کیا کیا حسیں ستم [5]

کیفی اعظمی پر جامعاتی تحقیق

ترمیم
  • کیفی اعظمی - فکروفن، ڈاکٹر شکیلہ رفعت علی، نگران ڈاکٹر افغان اللہ خاں، گورکھپور یونیورسٹی۔گورکھپور
  • 2005ء[7]، کیفی اعظمی: شخصیت شاعری اور عہد، ڈاکٹر وسیم انور نگران ڈاکٹر فدا المصطفٰی، ڈاکٹر ہری سنگھ گور یونیورسٹی۔ ساگر،

ایم فل

  • کیفی اعظمی کی نظموں کا سماجیاتی مطالعہ، محمد اشہر انصاری، نگراں ڈاکٹرآصف زہری ،ہندوستانی زبانوں کا مرکز، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی نئی دہلی 2002ء[8]

حوالہ جات

ترمیم
  1. عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Kaifi-Azmi — بنام: Kaifi Azmi — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. http://sahitya-akademi.gov.in/awards/akademi%20samman_suchi.jsp#URDU
  3. میوزک برینز آرٹسٹ آئی ڈی: https://musicbrainz.org/artist/e0ed6945-f4bb-4831-a988-b034fed9bca0 — اخذ شدہ بتاریخ: 6 ستمبر 2021
  4. روزنامہ ہندوستان میں شائع مضمون 2014
  5. ^ ا ب "شاعر انسانیت"، محمد اظہر حیات، ہفت روزہ ہماری زبان، 15-21 جنوری، 2016، انجمن ترقی اردو، نئی دہلی۔
  6. -ڈسمبر 6 - ہند کا سیاہ دن - موضوعاتی کلام[مردہ ربط]
  7. "Kaifi Azmi"۔ Rekhta .com۔ Rekhta.com۔ Kaifi Azmi Books۔ اخذ شدہ بتاریخ Book 
  8. Bio-bibliography.com - Authors
  • دیوان شوق بہرائچی طوفان مطبوعہ2011ء مرتب شمیم اقبال خاں اور کاوش شوکتی
  • روزنامہ ہندوستان بہرائچ میں شائع مضمون 2014
  • دینک جاگرن۔ انقلاب بہرائچ میں کیفی کی پیدائش پر شائع مضمون 2016