کتا

ایک پالتو اور جنگلی جانور
(کتے سے رجوع مکرر)
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف
اضغط هنا للاطلاع على كيفية قراءة التصنيف
Domestic dog
دور: 0.033–0 ما
وسط حیاتی دور – Recent
Nine different کتوں کی نسلیں.

صورت حال
! colspan = 2 | حیثیت تحفظ
Domesticated
اسمیاتی درجہ نوع [1]  ویکی ڈیٹا پر (P105) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت بندی
مملکت: جانور
جماعت: ممالیہia
طبقہ: گوشت خور جانور
خاندان: Canidae
جنس: Canis
نوع: C. lupus
ذیلی نوع: C. l. familiaris
سائنسی نام
Canis lupus familiaris  ویکی ڈیٹا پر (P225) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Trinomial name
Canis lupus familiaris[2]
  ویکی ڈیٹا پر (P935) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کتا بھیڑیئے کی نسل سے تعلق رکھنے والا پالتو جانور ہے۔ پالتو کتا انسان کا سب سے قدیم ساتھی ہے۔ کتا اس کی نسل کے نر کو کہتے ہیں جبکہ مادہ کو کتیا کہا جاتا ہے۔

کتا پالتو بننے کے فوراً بعد ہی دنیا بھر کی ثقافتوں کا اہم جز بن گیا ہے۔ ابتدائی تہذیبوں میں اسے انتہائی اہم مقام حاصل تھا۔ بیرنگ سٹریٹ کے راستے نقل مکانی کتوں کے بغیر ممکن نہیں مانی جاتی۔ اس کے علاوہ کتے انسانوں کے لیے بے شمار خدمات سر انجام دیتے ہیں جن میں شکار، گلہ بانی، حفاظت، پولیس اور فوج کی معاونت، بطور ساتھی اور حال ہی میں معذور افراد کے لیے خصوصی معاون وغیرہ شامل ہیں۔ انہی فوائد کی بدولت اسے انسان کا سب سے بہترین دوست گردانا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں چالیس کروڑ سے زیادہ کتے موجود ہیں۔

دیسی کتیا اپنے بچوں کو دودھ پلاتے ھوئے
کتے کا ڈھانچه

مختلف نسلیں

ترمیم

دنیا بھر میں اس وقت کتوں کی 400 نسلیں موجود ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر جدید ہیں جن کو جنیات اورمخلوط طریقوں کے ذریعے پیدا کیا گیا ہے۔ ان کی مختلف نسلوں کو خالص نسل،دوغلی نسل، مخلوط نسل اور فطری نسل جیسے زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

دنیا کے سب سے مشہور کتے یہ ہیں

گولڈن ریٹریور (golden retriever)

لیبراڈور ریٹریور (labrador retriever)

جرمن شیفرڈ german shepherd dog

پٹبل ٹیرئر pitbull terrier

پگ pug dog

چیواوا chihuahua

ائریڈیل ٹیرئر airedale terrier dog

بیاوسیرون beauceron dog breed

ڈوبرمین doberman pinscher dog

شیٹلینڈ شیپ ڈآگ shetland sheepdog

ڈالمیشن dalmation

پوڈل poodle

سائیبیرین ھسکی siberian husky

کورگی corgi

ویمارنر weimaraner

بیگل beagle

ڈاکسھنڈ Dachshund

شیتزو shih tzu


ریبیز بیماری کا باعث

ترمیم

انسانوں میں ریبیز کے زیادہ تر معاملے کتوں کے کاٹنے سے ہوتے ہیں۔ ان ممالک میں جہاں کتوں میں عام طور پر ریبیز ہوتے ہیں، ریبیز کے 99 فیصد سے زائد معاملے کتوں کے کاٹنے سے ہوتے ہیں۔ یہ بیماری انتہائی تیز دماغی انتشار پیدا کرتی ہے۔ اس کی ابتدائی علامات میں بخار اور اکسپوزر کے مقام پر سنسناہٹ شامل ہو سکتی ہے ان علامات کے بعد مندرجہ ذیل ایک یا کئی علامات ہوتی ہیں: پرتشدد سرگرمی، بے قابو اشتعال،آب تَرسیدگی (Hydrophobia) یا پانی کا خوف، جسم کے اعضاء کو ہلانے کی ناقابلیت، ذہنی انتشار اور ہوش کھونا۔ علامات ظاہر ہونے کے بعد، ریبیز کا نتیجہ تقریبا ہمیشہ موت ہے۔ مرض کی منتقلی اور علامات کے آغاز کے درمیان کی مدت عام طور پر ایک سے تین ماہ ہوتی ہے۔ تاہم، یہ وقت کی مدت ایک ہفتے کم سے لے کر ایک سال سے زیادہ تک میں بدل سکتی ہے۔ اس وقت کی مدت اس فاصلے پر منحصر ہے جسے وائرس کے لیے مرکزی اعصابی نظام تک پہنچنے کے لیے طے کرنا ضروری ہے۔

  1. Queensland Biota ID: https://apps.des.qld.gov.au/species-search/details/?id=1067