ماہواری میں بہت زیادہ خون بہنا ( HMB )، جسے مینورجیایاکثرت حیض بھی کہا جاتا ہے، جس کی وجہ سے ماہواری یا تو بہت زیادہ ہوتی ہے یا 7 دن سے زیادہ رہتی ہے۔ [1] بہت زیادہ خون بہنے کی تعریف ہر دو گھنٹے سے زیادہ پیڈ یا ٹیمپون کو تبدیل کرنے کی ضرورت یا ایک امریکی کوارٹر (سکے) سے بڑے خون کے لوتھڑے کے گزرنے کے طور پر کی جاتی ہے۔ [1] پیچیدگیوں میں خون کے سرخ خلیات کی کمی ، آئرن کی کمی اور معیار زندگی کا کم ہونا شامل ہو سکتا ہے۔ [1] [2]

کثرت حیض
دیگر نامہائپر مینورہیا,ماہواری کا زیادہ آنا،کثرت حیض
ممکنہ وجوہات میں رحم کی رسولی(فائبروڈز) اور یوٹرن پولیپ(ابھرنے والی ڈنڈی دار رسولی) شامل ہیں[1]
تخصصنسوانی امراض
علاماتعام سے زیادہ شدید یا زیادہ دیر تک خون آنا[1]
طبی پیچیدگیاںخون کے سرخ خلیات، آئرن کی کمی، معیار زندگی میں کمی[1][2]
سببتولیدی راستے کا ساختی غیرمعمولی پن، ہارمون سے متعلقہ مسائل، خون بہنے کی خرابی، تھائیرائڈ کی بیماری، پیڑو کی سوزش کی بیماری، اسقاط حمل، ایکٹوپک حمل[1][2]
تشخیصی طریقہعلامات کی بنیاد پر[1]
معالجی تدابیرمانع حمل گولیاں، ٹرینیکسامک ایسڈ، پروجیسٹرون IUD، NSAIDs، ڈینازول، سرجری[3][4][1]
تعددعام[1]

اسباب میں تولیدی راستے کی ساختی غیر معمولی پن جیسے فائبرائڈز یا کینسر، ہارمون سے متعلق مسائل جیسے اینووولیشن یا بیضہ دانی میں متعدد سسٹس کی بیماری ، خون بہنے کی خرابی ، تھائیرائیڈ کی بیماری، پیڑو کی سوزش کی بیماری ، اسقاط حمل اور ایکٹوپک حمل شامل ہو سکتے ہیں۔ [1] IUD کی کچھ قسمیں خون بہنے میں اضافہ کر سکتی ہیں، جیسا کہ اسپرین ۔ [1] تشخیص عام طور پربنیادی وجہ یا پیچیدگیوں کی تلاش کے لیے جانچ کے ساتھ علامات پر مبنی ہوتی ہے۔ [1] یہ ایک قسم کا غیر معمولی رحم سے خون بہنا (AUB) ہے۔ [5]

علاج کا انحصار وجہ اور شدت پر ہوتا ہے۔ [1] اس میں مانع حمل کی گولیاں ، ٹرانیکسامک ایسڈ ، پروجیسٹرون IUDs ، NSAIDs ، ی ا ڈینازول شامل ہو سکتے ہیں۔ [3] [4] IUD کے ساتھ 88فیصد، پیدائش پر قابو پانے کی گولیوں سے 63فیصد، ٹرانیکسامک ایسڈ کے ساتھ 48فیصد اور 3 ماہ میں علاج کے بغیر 18فیصد میں بہتری آتی ہے۔ [4] سرجری ان لوگوں میں مؤثر ثابت ہو سکتی ہے جن کی علامات دیگر اقدامات کے ساتھ اچھی طرح سے قابو میں میں نہ آ سکیں۔ [6] دوسرے علاج میں آئرن سپلیمنٹس یا ڈیسموپریسن شامل ہو سکتے ہیں۔ [1]

ماہواری کے دوران بہت زیادہ خون بہنا عام ہے، اندازے کے مطابق یہ تقریباً 20سے 33فیصد خواتین کو متاثر کرتا ہے۔ [1] [7] یہ نوجوان خواتین میں زیادہ عام ہو سکتا ہے۔ اس حالت کو مختلف ناموں سے جانا جاتا ہے جن میں "حیض کا بہت زیادہ آناءکثرت حیض،، غیر معمولی بہاؤ، غیر معتدل بہاؤ،ماہواری کا بہاؤ، ضرورت سے زیادہ اخراج، بھاری ماہواری"شامل ہیں -اس عارضہ کی ابتدائی وضاحت 400 قبل مسیح کے لگ بھگ ہپوکریٹس نے کی تھی۔ [8]

حوالہ جات: ترمیم

  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ ر​ ڑ​ ز "Heavy Menstrual Bleeding | CDC"۔ Centers for Disease Control and Prevention (بزبان انگریزی)۔ 17 August 2022۔ 10 جون 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جولا‎ئی 2023 
  2. ^ ا ب پ SH O'Brien (2018)۔ "Evaluation and management of heavy menstrual bleeding in adolescents: the role of the hematologist"۔ Hematology۔ 30 (1): 390–398۔ PMC 6246024 ۔ PMID 30504337۔ doi:10.1182/asheducation-2018.1.390 
  3. ^ ا ب M Bofill Rodriguez، A Lethaby، C Farquhar (19 September 2019)۔ "Non-steroidal anti-inflammatory drugs for heavy menstrual bleeding."۔ The Cochrane Database of Systematic Reviews۔ 2019 (9): CD000400۔ PMC 6751587 ۔ PMID 31535715۔ doi:10.1002/14651858.CD000400.pub4 
  4. ^ ا ب پ Joey Ton (18 September 2022)۔ "#323 How to Slow the Flow II: Levonorgestrel intrauterine systems for heavy menstrual bleeding"۔ CFPCLearn۔ 28 مارچ 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2023 
  5. ^ Bacon JL (June 2017). "Abnormal Uterine Bleeding: Current Classification and Clinical Management". Obstetrics and Gynecology Clinics of North America. 44 (2): 179–193. doi:10.1016/j.ogc.2017.02.012. PMID 28499529.
  6. ^ Marjoribanks J, Lethaby A, Farquhar C (January 2016). "Surgery versus medical therapy for heavy menstrual bleeding". The Cochrane Database of Systematic Reviews. 2016 (1): CD003855. doi:10.1002/14651858.CD003855.pub3. PMC 7104515. PMID 26820670.
  7. "Heavy Menstrual Bleeding"۔ www.acog.org (بزبان انگریزی)۔ 30 مئی 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جولا‎ئی 2023 
  8. ^ Chodankar, Rohan R.; Munro, Malcolm G.; Critchley, Hilary O. D. (28 February 2022). "Historical Perspectives and Evolution of Menstrual Terminology". Frontiers in Reproductive Health. 4. doi:10.3389/frph.2022.820029.