کثیرخلیائی جاندار
کثیرخلیائی جاندار (انگریزی:multicellular Organisms) وہ جاندار ہیں جو ایک سے زیادہ خلیوں (cell)سے بنے ہوتے ہیں جیسے انسان،جانور،پرندے،وغیرہ۔ مزید یہ کہکثیر خلیائی جاندار ایسے جاندار ہوتے ہیں کہ جن کا جسم متعدد خلیات سے ملکر بنا ہوتا ہے، ان کو انگریزی میں ملٹی سیلولر کہا جاتا ہے اور ان کی عام مثالوں میں تمام آنکھ سے نظر آنے والے بڑے جاندار جیسے انسان، گائے، نیم وغیرہ شامل ہیں۔ ان جانداروں میں مخصوص افعال انجام دینے کے لیے خلیات بھی مخصوص انداز میں ترتیب پاتے ہیں مثال کے طور پر حیوانات میں سانس کے نظام کے خلیات، گردوں کے نظام کے خلیات اور دماغ کے نظام کے خلیات وغیرہ پھر ان نظاموں کے خلیات میں بھی ذیلی مخصوص افعالی خلیات کے گروہ ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے یہ کہا جاتا ہے کہ کثیر خلوی جانداروں میں متمایزہ خلیات (differentiated cells) پائے جاتے ہیں۔