جزیرہ نما کریمیا

بحیرہ اسود کا ایک جزیرہ
(کرائمیا سے رجوع مکرر)

جزیرہ نما کریمیا (انگریزی: Crimean Peninsula، روسی: Кры́мский полуо́стров، یوکرینی: Кри́мський піво́стрів‎، (تتاریہ قرمیہ: Къырым ярымадасы)‏) جسے کریمیا (انگریزی: Crimea، روسی: Крым، یوکرینی: Крим‎، (تتاریہ قرمیہ: Къырым)‏) بھی کہا جاتا ہے بحیرہ اسود کے شمالی ساحلوں پر واقع ہے۔ اسے جزیرہ نما کریمیا کے باعث جمہوریہ کریمیا کا نام دیا گیا۔

جزیرہ نما کریمیا
 

مقام
متناسقات 45°N 34°E / 45°N 34°E / 45; 34   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ (كم²) 27000 مربع کلومیٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حکومت
ملک یوکرائن (12 فروری 1991–)
روس (2014–)
سوویت اتحاد (29 دسمبر 1922–12 فروری 1991)
سلطنت روس (1783–1918)
خانیت کریمیا (1441–1783)  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کل آبادی 2340921   ویکی ڈیٹا پر (P1082) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map
جزیرہ نما کریمیا

جمہوریہ کا کل رقبہ 26 ہزار 200 مربع کلومیٹر اور 2005ء کے مطابق آبادی 19 لاکھ 94 ہزار 300 ہے۔ اس کا دار الحکومت سیواستوپول ہے۔

یہ کریمیائی تاتاری باشندوں کا آبائی وطن ہے جو اب نسلی اقلیت میں تبدیل ہو چکے ہیں اور کریمیا کی آبادی کا صرف 13 فیصد ہیں۔

یہ علاقہ 1475ء سے 1774ء تک سلطنت عثمانیہ کا باجگذار رہا جس کے بعد 1783ء میں سلطنت روس نے اس پر قبضہ کرکے خانان کریمیا کی حکومت کا خاتمہ کر دیا۔

سوویت روس کے خاتمے کے بعد کریمیا نوآزاد مملکت یوکرین کا حصہ قرار دیا گیا۔ 5 اکتوبر 1992ء کو کریمیا نے خود مختاری کا اعلان کر دیا لیکن بعد ازاں یوکرین میں خود مختار جمہوریہ کے طور پر موجودگی پر رضامندی ظاہر کرلی۔

یہ علاقہ کسی زمانے میں مسلم اکثریتی تھا لیکن زار روس اور سوویت اتحاد کے عہد میں یہاں مسلمانوں کا وسیع پیمانے پر قتل عام کیا گیا (دیکھیے: کریمیائی تاتاریوں کی جبری ملک بدری) اور انھیں دیگر علاقوں کو منتقل کر کے یہاں روسی باشندوں کو آباد کیا گیا جس کے باعث اب مسلمان یہاں اقلیت میں ہیں۔

نگار خانہ

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم