کرتار سنگھ جھبر
کرتار سنگھ جھبر (1874-20 نومبر 1962) ایک سکھ رہنما تھے جو 1920 کی دہائی کی گردوارہ اصلاحی تحریک میں اپنے کردار کے لیے معروف ہیں۔
کرتار سنگھ جھبر | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1874ء ضلع شیخوپورہ ، برطانوی پنجاب |
وفات | 20 نومبر 1962ء (87–88 سال) ضلع کرنال ، پنجاب |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) ڈومنین بھارت برطانوی ہند |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
درستی - ترمیم |
زندگی
ترمیمکرتار سنگھ ضلع شیخوپورہ، برطانوی ہندوستان (موجودہ پاکستان) کے گاؤں جھبر میں تیجا سنگھ کے ہاں پیدا ہوئے۔[1] ان کے دادا منگل سنگھ مہاراجا رنجیت سنگھ کے ہاں کام کرتے تھے۔ [2] انھوں نے مذہبی تعلیم (1906-09) خالصہ اپدیشک مہاودیالیہ سے حاصل کی، جو گرجاکھ میں سکھ مبلغین کے لیے ایک تربیتی ادارہ ہے۔ [3]
1909 میں، کرتار سنگھ ایک مبلغ بنے اور بعد میں سنگھ سبھا تحریک میں شامل ہو گئے۔ 1919 میں جلیانوالہ باغ کے قتل عام کے بعد حکومت مخالف مظاہروں کی وجہ سے انھیں گرفتار کر لیا گیا۔ انھیں انڈمان جیل میں سزا سنائی گئی لیکن بعد میں شاہی معافی کے اعلان کے بعد رہا کر دیا گیا۔
1920 کی دہائی میں، کرتار سنگھ نے گردوارہ اصلاحی تحریک کی قیادت کی، جس کا مقصد سکھ گرودواروں کا کنٹرول روایتی مہنتوں (اُداسی مہنت) اور حکومت کے مقرر کردہ متولیوں سے شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (SGPC) کو منتقل کرنا تھا۔
1921 میں، کرتار سنگھ کوسانحہ ننکانہ صاحب قتل عام کے خلاف احتجاج کرنے پر گرفتار کیا گیا اور پھر 1924 میں اکالی تحریک کے مختلف مظاہروں میں حصہ لینے پر گرفتار کیا گیا۔وہ اور ان کے ساتھی سکھ گرودواروں کے ایکٹ 1925 کے مطابق مختلف گوردواروں سے منسلک جائیدادوں کا قبضہ SGPC کے لیے محفوظ کرنے میں ملوث پائے گئے تھے۔ انھیں دسمبر 1928 میں خرابی صحت کی بنا پر رہا کر دیا گیا۔
1947 میں تقسیم ہند کے بعد کرتار سنگھ مشرقی پنجاب کے ضلع کرنال کے گاؤں ہبری (موجودہ ہریانہ کے کیتھل ضلع میں) ہجرت کر گئے۔ وہ مہاجرین کی آباد کاری میں مصروف ہو گئے اور 1962 میں ہبری گاؤں میں انتقال کر گئے۔
ادب اور فلم
ترمیمکرتار سنگھ جھبر کی زندگی پر ایک پنجابی فلم “ساکا - ننکانہ صاحب کے شہید “بنائی گئی تھی۔ اس فلم میں کرتار سنگھ جھبر کا کردار مکل دیو نے ادا کیا تھا اور پوری فلم ساکا ننکانہ صاحب اور گوردوارہ اصلاحی تحریک کے واقعات پر مبنی تھی۔
- ↑ "Kartar Singh Jhabbar"۔ Journal of Sikh Studies۔ Guru Nanak Dev University۔ 27 (1): 104۔ 2003
- ↑ S. S. Shashi، مدیر (1996)۔ Encyclopaedia Indica: India, Pakistan, Bangladesh۔ Anmol Publications۔ صفحہ: 241۔ ISBN 978-81-7041-859-7
- ↑ Sher Singh Sher (1982)۔ Glimpses of Sikhism and Sikhs۔ Metropolitan۔ OCLC 11550235