کرن بلوچ

پاکستانی خاتون کرکٹ کھلاڑی

کرن مقصود بلوچ (پیدائش: 23 فروری 1978ء) پاکستانی خاتون کرکٹ کھلاڑی ہیں۔[1]۔ 1997ء میں انہوں نے کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا، ون ڈے کرکٹ میں 40 میچ کھیلے اور ٹیسٹ کرکٹ میں تین میچ کھیلے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف 242 خواتین ٹیسٹ کرکٹ میں کسی خاتون کا سب سے بڑا اسکور ہے [2]۔وہ کراچی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتی تھیں۔

کرن بلوچ
Kirn balouch.jpg
ذاتی معلومات
مکمل نامکرن مقصود بلوچ
پیدائش23 فروری 1978ء (عمر 45 سال)
جیکب اباد, پاکستان
بلے بازیدائیں ہاتھ کی بلے باز
گیند بازیدائیں ہاتھ کی آف بریک گیند باز
حیثیتآل راؤنڈر
بین الاقوامی کرکٹ
قومی ٹیم
پہلا ٹیسٹ (کیپ 1)17 اپریل 1998  بمقابلہ  سری لنکا
آخری ٹیسٹ15 مارچ 2004  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
پہلا ایک روزہ (کیپ 3)28 جنوری 1997  بمقابلہ  نیوزی لینڈ
آخری ایک روزہ2 اپریل 2004  بمقابلہ  ویسٹ انڈیز
ملکی کرکٹ
عرصہٹیمیں
2005/06 کراچی
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ٹیسٹ ایک روزہ لسٹ اے
میچ 3 40 46
رنز بنائے 360 570 933
بیٹنگ اوسط 60.00 14.25 21.20
سنچریاں/ففٹیاں 1/1 0/1 2/2
ٹاپ اسکور 242 61 162*
گیندیں کرائیں 300 1,377 1,479
وکٹیں 2 22 22
بولنگ اوسط 76.50 37.81 41.36
اننگز میں 5 وکٹ 0 0 0
میچ میں 10 وکٹ 0 0 0
بہترین بولنگ 2/41 2/13 2/13
کیچ/سٹمپ 1/– 6/– 6/–
ماخذ: CricketArchive، 14 دسمبر 2021ء

ابتدائی زندگیترميم

کرن مقصود بلوچ اپنے گھر میں پہلی اولاد تھیں اور بچپن سے ہی کرکٹ کی شوقین تھیں۔ بچپن میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ باسکٹ بال، بیڈمنٹن بھی کھیلتی رہیں کیونکہ اسکون میں کرکٹ کی سہولیات نہیں تھیں۔ [3] کرن کے والد ایک پروفیشنل کرکٹر تھے اور وہ پاکستان ٹی وی اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن جیسی ٹیموں کی نمائندگی قائداعظم ٹرافی میں کر چکے تھے۔ کرن کے والد اسے گیندبازی سیکھایا کرتے تھے اور وہ اپنے والد اور بھائی کے ساتھ کرکٹ کی مشق کیا کرتی تھی [3]۔

نیشنل ٹیم میں شمولیتترميم

1996 میں پاکستان ویمن کرکٹ کنٹرول ایسوسی ایشن کی شازیہ خان نے انہیں ٹیم کے لیے منتخب کیا۔ 1997 میں فاطمہ جناح ٹرافی میں کھیلیں اور اس کے بعد 1997 میں 3 ون ڈے اور چند مقامی میچوں کے لیے منتخب ہوئیں۔ اپنے پہلے میچ میں 19 اسکور کیے جبکہ پاکستان ٹیم صرف 56 پر آؤٹ ہو گئی جس میں کرن مقصود سب سے زیادہ اسکور کرنے میں کامیاب رہیں۔ [4] ڈنمارک کے خلاف 13 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جو اب تک ون ڈے کرکٹ میں ان کی بہترین باؤلنگ ہے۔ [5] 1998 میں اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز میں 76 رنز اسکو کیے جو ٹیم میں سب سے زیادہ اسکور تھا، پاکستان یہ میچ 309 رنز سے ہار گیا۔ [6] انہوں نے سیریز کے واحد ٹیسٹ میں 242 اسکور بنائے جو خواتین ٹیسٹ اننگز میں کسی اوپنر کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ [7] اپنے کیریئر کی بہترین ٹیسٹ باؤلنگ بھی تیسری اننگز میں کی جب 41 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ [8]

مزید دیکھیںترميم

حوالہ جاتترميم

  1. "Kiran Baluch". Cricinfo. اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2009. 
  2. "Records / Women's Test matches / Batting records / Most runs in an innings". ESPNcricinfo. اخذ شدہ بتاریخ 31 دسمبر 2014. 
  3. ^ ا ب Samiuddin، Osman (8 May 2004). "Pakistan's record-breaking lady". ای ایس پی این کرک انفو. اخذ شدہ بتاریخ 31 دسمبر 2014. 
  4. "Pakistan Women in New Zealand Women's ODI Series – 1st Women's ODI". ESPNcricinfo. اخذ شدہ بتاریخ 31 دسمبر 2014. 
  5. "Statistics / Statsguru / Kiran Baluch / Women's One-Day Internationals". ESPNcricinfo. اخذ شدہ بتاریخ 31 دسمبر 2014. 
  6. "Pakistan Women in Sri Lanka Women's Test Match". ESPNcricinfo. اخذ شدہ بتاریخ 31 دسمبر 2014. 
  7. "Records | Women's Test matches | Batting records | Most runs in an innings (by batting position) | ESPN Cricinfo". Cricinfo. اخذ شدہ بتاریخ 05 مئی 2017. 
  8. "Statistics / Statsguru / Kiran Baluch / Women's Test matches / all-round analysis". ESPNcricinfo. اخذ شدہ بتاریخ 31 دسمبر 2014.