کروا چوتھ (ہندی: करवा चौथ) ہندوؤں کا ایک تہوار ہے جسے ہندو مت کے مطابق ‘‘کارتک’’ کے مہینے میں شادی شدہ اور غیر شادی شدہ خواتین دلہن کی طرح سج دھج کر پورے چاند کی چوتھی رات میں اپنے شوہر یا منگیتر کی صحت، تندرستی اور طویل عمر کے لیے کروا چوتھ کی رسم ادا کرتی ہیں۔ اس رسم کے دن خواتین برت (روزہ) رکھتی ہیں اور سارا دن کچھ نہیں کھاتیں۔ دن مکمل ہونے پر چاند کو چھلنی کے ذریعے دیکھ کر اپنے مطلوبہ شخص کی شکل دیکھنے کے بعد برت (روزہ) کھول لیتی ہیں۔ سال 2015ء میں یہ تہوار 30 اکتوبر کو منایا جائے گا۔

کروا چوتھ
برت مکمل ہونے پر ایک ہندو خاتون چھلنی کے ذریعہ دیکھتی ہوئی، پہلے چاند اور پھر شوہر کو دیکھتی ہے.
منانے والےشمالی بھارت کی ہندو خواتین
قسماواخر موسم خزاں کا تہوار
تقریبات1 دن
رسوماتبرت از شادی شدہ خواتین
آغازFourth day of the waning moon fortnight (Krishna paksha) in the month of Kartik
تاریخاکتوبر/نومبر
منسلکدسہرا اور دیوالی

وجہ تسمیہ

ترمیم

لفظ "کروا" گھڑا کا مترادف ہے اور چوتھ کا مطلب چوتھا ہے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ یہ تہوار کارتیک مہینہ کے نصف آخر کی چوتھی تاریخ کو واقع ہوتا ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. Rajendra Kumar Sharma، Rural Sociology، Atlantic Publishers, 2004، ISBN 978-81-7156-671-6، ... small earthen-ware pots called 'deep' being filled with oil and lighted through a wick ... 
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔