کرکٹ عالمی کپ 2003ء
(کرکٹ عالمی کپ 2003 سے رجوع مکرر)
کرکٹ عالمی کپ 2003ء آٹھواں کرکٹ عالمی کپ تھا جو 9 فروری تا 23 مارچ 2003ء کے درمیان میں، مشترکہ طور پر؛ جنوبی افریقا، زمبابوے اور کینیا مین منعقد ہوا۔ یہ کرکٹ کا پہلا عالمی کپ تھا جو، جنوبی افریقا میں منعقد ہوا۔
2003 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا لوگو | |
تاریخ | 9 فروری – 23 مارچ |
---|---|
منتظم | انٹرنیشنل کرکٹ کونسل |
کرکٹ طرز | ایک روزہ کرکٹ |
ٹورنامنٹ طرز | راؤنڈ روبن اور ناک آؤٹ |
میزبان | جنوبی افریقہ زمبابوے کینیا |
فاتح | آسٹریلیا (3 بار) |
شریک ٹیمیں | 14 |
کل مقابلے | 54 |
تماشائی | 626,845 (11,608 فی میچ) |
بہترین کھلاڑی | سچن تندولکر |
کثیر رنز | سچن تندولکر (673) |
کثیر وکٹیں | چمنڈا واس (23) |
عالمی کپ میں 14 ٹیموں نے حصہ لیا، جو اس وقت تک کی، کسی کرکٹ عالمی کپ میں ٹیموں کی سب سے زیادہ تعداد تھی۔ کل 54 مقابلے ہوئے، کرکٹ عالمی کپ 1999ء میں متعارف کرائے گئے، طریقہ کار کے مطابق، اس عالمی کپ میں بھی، ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گيا تھا، ہر گروپ کی پہلی تین ٹیموں اگلے مرحلے سوپر سکسس کا اہل قرار پائیں۔
بیرونی روابط
ترمیممزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم