کلکوٹی زبان

لسانی تعلق: ہندیورپی← ہندایرانی←ہندآرہائی←شمال مغربی گروہ←داردی گروہ←شینا گروہ← کلکوٹی

لسانی علاقہ: ضلع دیر کا علاقہ کلکوٹ

موجودہ تعداد: 5000

کلکوٹی زبان داردی لسانی گروہ کی شینا لسانی شاخ کی ایک ذیلی زبان ہے جو ضلع دیر کے علاقہ کلکوٹ میں بولی جاتی ہے۔ اس زبان کے بولنے والوں کی تعداد پانچ ہزارکے لگ بھگ ہے۔ کلکوٹ وادی کے داس قبائل میں سے آٹھ قبائل کلکوٹی زبان بولتے ہیں اور کلکوٹ کے بقیہ دو قبیلے داراگی زبان بولتے ہیں جو گاؤری زبان کے قریب سمجھی جاتی ہے۔ [رازول کوہستانی]