کلیانی پریادرشن ایک بھارتی فلمی اداکارہ ہیں جو تیلگو ، ملیالم اور تمل فلمی انڈسٹری میں کام کرتی ہیں۔ انھوں نے اپنی اداکاری کی شروعات 2017 ء کی تیلگو فلم ہیلو جس کے لیے انھوں نے بیسٹ فی میل ڈیبیو ایکٹریس - جنوبی ہند اور 7 ویں جنوبی ہند بین الاقوامی مووی ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈ جیتا۔ [1] [2]

کلیانی پریادرشن
 

معلومات شخصیت
پیدائش 5 اپریل 1992ء (32 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
چنئی, تمل ناڈ, بھارت
والدین پریادرشن (father)
لزی (mother)
عملی زندگی
تعليم لیڈی اینڈل
مادر علمی پارسنز اسکول آف ڈیزائن
پیشہ Actress, art director, production designer
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کلیانی پرِیادرشن بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور پروڈیوسر اور فلمساز پریادرشن اور ملیالم اداکارہ لِزی ہاں پیدا ہوئیں۔ کلانی کے والد فلمساز پریادشن ہیرا پھیری، ہنگامہ، ہلچل، گرم مسالا، بھاگم بھاگ، چپ چپ کے، ڈھول اور بھول بھلیاں جیسی فلموں کے لیے جانے جاتے ہیں ، کلیانی کا ایک چھوٹا بھائی سدھارتھ کے بھی ہے۔ اس کے والدین کے درمیان 2014 میں طلاق ہو گئی تھی۔

کلیانی نے ابتدائی تعلیم چنئی کے لیڈی اینڈل میں کی اور بعد میں سنگاپور میں تعلیم حاصل کی ، جہاں وہ تھیٹر گروپوں میں بھی کام کرتی تھیں۔ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ، انھوں نے نیو یارک سٹی کے پارسنز اسکول آف ڈیزائن سے آرکیٹیکچر ڈیزائننگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ اس دوران اس نے تھیٹر میں بھی داخلہ لیا۔

ہندوستان واپس آکر ، انھوں نے پانڈیچری میں ادشکتی تھیٹر میں ایک اداکاری ورکشاپ میں ایکٹنگ سیکھنے کے لیے شرکت بھی کی۔

کیریئر ترمیم

کلیانی نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بالی ووڈ فلم کرش 3 (2013) میں سبو سایریل کے ماتحت بطور اسسٹنٹ پروڈکشن ڈیزائنر کے طور پر کیا تھا اور سنہ 2016 میں انھوں نے تمل فلم ارو مگن (2016) میں اسسٹنٹ آرٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی کام کیا تھا۔ اگلے ہی سال میں ، انھوں نے تیگو فلم ہیلو (2017) سے ، اکھل اککنینی کے مدمقابل طور ہیروئن اداکاری کا آغاز کیا۔ اس دلم کی ہدایتکاری وکرم کمار نے کی تھی جو ان کے والد پرِیادرشن کے سابق اسسٹنٹ رہ چکے ہیں ، فلم کو اور اداکار اکنینی ناگ ارجن نے پروڈیوس کیا تھا۔ یہ فلم 22 دسمبر 2017 کو دنیا بھر میں ریلیز ہوئی تھی اور ناقدین کی جانب سے ان کی اداکاری پر انھیں مثبت رد عمل ملا تھا۔

فلموں کی فہرست ترمیم

اداکار ترمیم

سلا فلم کا نام کردار ساتھی فنکار زبان اعزاز نوٹ
2017 ہیلو پرِیا / جُنُّو اکھل اکنینی، رمیا کرشنن، جگپتی بابو تیلگو
2019 چترالاہاری لاہاری سائے دھرم تیج، نویتا پیتھوراج، پوسانی کرشنا مرلی
رن رنگم گیتا شرو آنند، کاجل اگروال، مرلی شرما
†ہیرو اعلان ہوگا شیوا کارتھیکین، ارجن سرجا، ابھے دیول تمل زیر تکمیل
2020 †مارکر: اربکدالنتے سمہم اعلان ہوگا موہن لال، سنیل شیٹی، ارجن سرجا، ملیالم زیر تکمیل
اداکار دولقر سلیمان کے ساتھ اعلان ہوگا دولقر سلیمان زیر تکمیل
اداکار پرنؤ موہن لال کے ساتھ اعلان ہوگا پرنؤ موہن لال ابتدائی مراحل


دوسرے ترمیم

سال عنوان زبان نوٹ
2013 کرش 3 ہندی بطور اسسٹنٹ پروڈکشن ڈیزائنر
2016 ارو مگن تمل بحیثیت اسسٹنٹ آرٹ ڈائریکٹر

ایوارڈز اور نامزدگی ترمیم

Kalyani Priyadarshan اعزازات اور نامزدگیاں
کل
فاتح2
نامزد0
سال ایوارڈ قسم فلم نتیجہ
2016 فلم فیئر ایوارڈز ساؤتھ فلم فیئر ایوارڈ برائے بہترین خواتین پہلی فلم۔ ساؤتھ ہیلو فاتح
SIIMA Awards فاتح

حوالہ جات ترمیم

  1. Winners: 65th Jio Filmfare Awards (South) 2018. Times of India (17 June 2018). Retrieved on 14 August 2018.
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 04 جون 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اکتوبر 2019 

خوبصورت اداکارہ کلیانی پریدرشن وکی یا سوانح حیات اور خاندانی تصویرآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ elevandreams.com (Error: unknown archive URL) ۔

بیرونی روابط ترمیم